بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 5705 — باب: زہر کا بیان۔
کتب صحیح مسلم سلامتی اور صحت کا بیان باب: زہر کا بیان۔ حدیث 5705
حدیث نمبر: 5705 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَي بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ ، خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، شُعْبَةُ ، هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ امْرَأَةً يَهُودِيَّةً أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مَسْمُومَةٍ، فَأَكَلَ مِنْهَا، فَجِيءَ بِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهَا عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَتْ: أَرَدْتُ لِأَقْتُلَكَ، قَالَ: " مَا كَانَ اللَّهُ لِيُسَلِّطَكِ عَلَى ذَاكِ "، قَالَ أَوَ قَالَ عَلَيَّ: قَالَ: قَالُوا: أَلَا نَقْتُلُهَا، قَالَ: لَا، قَالَ: فَمَا زِلْتُ أَعْرِفُهَا فِي لَهَوَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
خالد بن حارث نے کہا: ہمیں شعبہ نے ہشام بن زید سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ایک یہودی عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک زہر آلود (پکی ہوئی) بکری لے کر آئی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس میں سے کچھ (گوشت کھایا) (آپ کو اس کے زہر آلود ہونے کا پتہ چل گیا) تو اس عورت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لایا گیا، آپ نے اس عورت سے اس (زہر) کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا: (نعوذ باللہ!) میں آپ کو قتل کرنا چاہتی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کرے گا کہ تمہیں اس بات پر تسلط (اختیار) دے دے۔ انہوں نے (انس رضی اللہ عنہ) کہا: یا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: (تمہیں) مجھ پر (تسلط دے دے۔) انہوں نے (انس رضی اللہ عنہ) کہا: صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ انہوں نے (انس رضی اللہ عنہ) کہا: تو میں اب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دہن مبارک کے اندرونی حصے میں اس کے اثرات کو پہچانتا ہوں۔ [صحيح مسلم/كِتَاب السَّلَامِ/حدیث: 5705]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (5704) باب پر واپس اگلی حدیث (5706) →