بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 484 — باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں پہلا شخص ہوں گا جنت کے متعلق سفارش کرنے والا اور باقی نبیوں سے میرے تابع دار زیادہ ہوں گے“۔
کتب صحیح مسلم ایمان کے احکام و مسائل باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں پہلا شخص ہوں گا جنت کے متعلق سفارش کرنے والا اور باقی نبیوں سے میرے تابع دار زیادہ ہوں گے“۔ حدیث 484
أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، سُفْيَانَ ، مُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنَا أَكْثَرُ الأَنْبِيَاءِ تَبَعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَأَنَا أَوَّلُ مَنْ يَقْرَعُ بَابَ الْجَنَّةِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
سفیان نے مختار بن فلفل سے، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن تمام انبیاء علیہم السلام کی نسبت میرے پیروکار زیادہ ہوں گے، اور میں پہلا شخص ہوں گا جو جنت کا دروازہ کھٹکھٹائے گا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 484]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (483) باب پر واپس اگلی حدیث (485) →