بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 4697 — باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے جہاد کیے۔
کتب صحیح مسلم جہاد اور اس کے دوران میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اختیار کردہ طریقے باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے جہاد کیے۔ حدیث 4697
حدیث نمبر: 4697 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، حَاتِمٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيلَ ، يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ أَبِي عُبَيْدٍ ، سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، حَدَّثَنَا حَاتِمٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ أَبِي عُبَيْدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَلَمَةَ ، يَقُولُ: " غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ، وَخَرَجْتُ فِيمَا يَبْعَثُ مِنَ الْبُعُوثِ تِسْعَ غَزَوَاتٍ مَرَّةً عَلَيْنَا أَبُو بَكْرٍ، وَمَرَّةً عَلَيْنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ہمیں محمد بن عباد نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں حاتم بن اسماعیل نے یزید بن ابی عبید سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت سلمہ (بن اکوع رضی اللہ عنہ) سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سات غزوات میں جنگ کی اور میں ان دستوں کے ساتھ، جنہیں آپ روانہ فرماتے تھے، نو غزوات میں نکلا۔ ایک بار ہمارے امیر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے اور ایک بار حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ۔ (سابقہ حدیث میں بیان کردہ تعداد صحیح تر ہے)۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ/حدیث: 4697]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (4696) باب پر واپس اگلی حدیث (4698) →