بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 458 — باب: شفاعت کا ثبوت اور موحدوں کا جہنم سے نکالا جانا۔
کتب صحیح مسلم ایمان کے احکام و مسائل باب: شفاعت کا ثبوت اور موحدوں کا جہنم سے نکالا جانا۔ حدیث 458
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، عَفَّانُ ، وُهَيْبٌ ، حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ ، عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، خَالِدٌ ، عَمْرِو بْنِ يَحْيَى
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ . ح وحَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ كِلَاهُمَا، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَا: فَيُلْقَوْنَ فِي نَهَرٍ يُقَالَ لَهُ: الْحَيَاةُ، وَلَمْ يَشُكَّا، وَفِي حَدِيثِ خَالِدٍ: كَمَا تَنْبُتُ الْغُثَاءَةُ فِي جَانِبِ السَّيْلِ، وَفِي حَدِيثِ وُهَيْبٍ: كَمَا تَنْبُتُ الْحِبَّةُ فِي حَمِئَةٍ، أَوْ حَمِيلَةِ السَّيْلِ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
وہیب اور خالد دونوں نے عمرو بن یحییٰ سے اسی سند کے ساتھ یہی روایت بیان کی۔ اس میں ہے: انہیں ایک نہر میں ڈالا جائے گا جسے الحیاۃ کہا جاتا ہے۔ اور دونوں نے (پچھلی روایت کی طرح اس لفظ میں) کوئی شک نہیں کیا۔ خالد کی روایت میں (یہ) ہے: جس طرح کوڑا کرکٹ (سیلاب میں بہ کر آنے والے مختلف قسم کے بیج) سیلاب کے کنارے اگتے ہیں۔ اور وہیب کی روایت میں ہے: جس طرح چھوٹا سا بیج سیاہ گارے میں یا سیلاب کے خس و خاشاک میں اگتا ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 458]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (457) باب پر واپس اگلی حدیث (459) →