بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 435 — باب: اس باب میں یہ بیان ہے کہ «وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَى» سے کیا مراد ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حق تعالیٰ جل جلالہ کو معراج کی رات میں دیکھا تھا یا نہیں۔
کتب صحیح مسلم ایمان کے احکام و مسائل باب: اس باب میں یہ بیان ہے کہ «وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَى» سے کیا مراد ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حق تعالیٰ جل جلالہ کو معراج کی رات میں دیکھا تھا یا نہیں۔ حدیث 435
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَطَاءٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَى سورة النجم آية 13، قَالَ: " رَأَى جِبْرِيلَ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (اللہ کے فرمان) «وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ» آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے ایک اور بار اترتے ہوئے دیکھا (کے بارے میں کہا): آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جبریل کو دیکھا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 435]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (434) باب پر واپس اگلی حدیث (436) →