بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 3492 — باب: مہر کا بیان اور تعلیم قرآن اور مہر ٹھہرانے میں لوہے کا چھلا وغیرہ کے بیان میں۔
کتب صحیح مسلم نکاح کے احکام و مسائل باب: مہر کا بیان اور تعلیم قرآن اور مہر ٹھہرانے میں لوہے کا چھلا وغیرہ کے بیان میں۔ حدیث 3492
حدیث نمبر: 3492 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِسْحَاقَ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَكِيعٌ ، شُعْبَةُ ، قَتَادَةَ ، وَحُمَيْدٍ ، أَنَسٍ
وحدثنا إِسْحَاقَ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنا وَكِيعٌ ، حدثنا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، وَحُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ، وَأَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم، قَالَ لَهُ: " أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
وکیع نے ہمیں خبر دی، کہا: ہمیں شعبہ نے قتادہ اور حمید سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے سونے کی ایک گٹھلی کے وزن کے برابر سونے کے عوض نکاح کیا اور یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ولیمہ کرو خواہ ایک بکری سے کرو۔ [صحيح مسلم/كِتَاب النِّكَاحِ/حدیث: 3492]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (3491) باب پر واپس اگلی حدیث (3493) →