بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 3240 — باب: کعبہ کی عمارت توڑنا اور اس کی تعمیر کا بیان۔
کتب صحیح مسلم حج کے احکام و مسائل باب: کعبہ کی عمارت توڑنا اور اس کی تعمیر کا بیان۔ حدیث 3240
حدیث نمبر: 3240 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حدثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْلَا حَدَاثَةُ عَهْدِ قَوْمِكِ بِالْكُفْرِ لَنَقَضْتُ الْكَعْبَةَ، وَلَجَعَلْتُهَا عَلَى أَسَاسِ إِبْرَاهِيمَ، فَإِنَّ قُرَيْشًا حِينَ بَنَتِ الْبَيْتَ اسْتَقْصَرَتْ، وَلَجَعَلْتُ لَهَا خَلْفًا "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابومعاویہ نے ہمیں ہشام بن عروہ سے خبر دی انہوں نے اپنے والد (حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ) سے انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اگر تمہاری قوم کا زمانہ کفر قریب کا نہ ہوتا تو میں ضرور کعبہ کو گراتا اور اسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اساس پر استوار کرتا قریش نے جب بیت اللہ کو تعمیر کیا تھا تو اسے چھوٹا کر دیا تھا میں (اصل تعمیر کے مطابق) اس کا پچھلا دروازہ بھی بناتا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3240]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (3239) باب پر واپس اگلی حدیث (3241) →