أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَكِيعٌ ، ابْنِ عَوْنٍ ، زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنُ عُمَرَ
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَقَالَ: إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَصُومَ يَوْمًا، فَوَافَقَ يَوْمَ أَضْحَى أَوْ فِطْرٍ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: " أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى بِوَفَاءِ النَّذْرِ، وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمِ هَذَا الْيَوْمِ "..
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، ابن عون، حضرت زیاد بن جبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا کہ ایک آدمی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی طرف آیا اور عرض کیا کہ میں نے منت مانی تھی کہ میں ایک دن کا روزہ رکھوں گا تو وہ دن قربانی کی عید کے دن یا عید الفطر کے دن سے موافقت کر رہا ہے تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے منت کو پورا کرنے کا حکم دیا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس دن کے روزے سے منع فرمایا ہے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الصِّيَامِ/حدیث: 2675]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة