بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 2567 — باب: صوم و صال کی ممانعت۔
کتب صحیح مسلم روزوں کے احکام و مسائل باب: صوم و صال کی ممانعت۔ حدیث 2567
حدیث نمبر: 2567 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَإسحاق ، جَرِيرٌ ، عُمَارَةَ ، أَبِي زُرْعَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَإسحاق ، قَالَ زُهَيْرٌ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ "، قَالُوا: فَإِنَّكَ تُوَاصِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " إِنَّكُمْ لَسْتُمْ فِي ذَلِكَ مِثْلِي، إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي، فَاكْلَفُوا مِنَ الْأَعْمَالِ مَا تُطِيقُونَ "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
زہیر بن حرب، اسحاق، زہیر، جریر، عمارہ، ابوزرعہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم وصال کے روزے رکھنے سے بچو۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ بھی تو وصال کے روزے رکھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم اس معاملے میں میری طرح نہیں ہو کیونکہ میں اس حالت میں رات گزارتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔ تو تم وہ کام کرو جس کی تم طاقت رکھتے ہو۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الصِّيَامِ/حدیث: 2567]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (2566) باب پر واپس اگلی حدیث (2568) →