أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، وَعَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، الشَّيْبَانِيِّ ، ابْنِ أَبِي أَوْفَى
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، وَعَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَلَمَّا غَابَتِ الشَّمْسُ، قَالَ لِرَجُلٍ: " انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا "، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ أَمْسَيْتَ، قَالَ: " انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا "، قَالَ: إِنَّ عَلَيْنَا نَهَارًا، فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُ، فَشَرِبَ ثُمَّ قَالَ: " إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَا هُنَا، وَأَشَارَ بِيَدِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ، فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
علی بن مسہر، عباد بن عوام، شیبانی، حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے جب سورج غروب ہو گیا تو آپ نے ایک آدمی سے فرمایا: ”اتر اور ہمارے لیے ستو ملا۔“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اگر آپ شام ہونے دیں؟ تو آپ نے فرمایا: ”اتر اور ہمارے لیے ستو ملا۔“ اس نے عرض کیا: ابھی تو دن ہے وہ اترا اور اس نے ستو ملایا آپ نے ستو پیا پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم دیکھو کہ رات اس طرف آگئی ہے۔“ اور آپ نے مشرق کی طرف اپنے ہاتھ سے اشارہ فرمایا: ”تو روزہ دار کو روزہ افطار کر لینا چاہیے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الصِّيَامِ/حدیث: 2560]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة