يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، هُشَيْمٌ ، أَبِي إسحاق الشَّيْبَانِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي إسحاق الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، فَلَمَّا غَابَتِ الشَّمْسُ، قَالَ: " يَا فُلَانُ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا "، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَلَيْكَ نَهَارًا، قَالَ: " انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا "، قَالَ: فَنَزَلَ فَجَدَحَ فَأَتَاهُ بِهِ، فَشَرِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ بِيَدِهِ: " إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ مِنْ هَا هُنَا، وَجَاءَ اللَّيْلُ مِنْ هَا هُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ہشیم، ابواسحاق شیبانی، حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ رمضان کے مہینے میں ایک سفر میں تھے جب سورج غروب ہو گیا تو آپ نے فرمایا: ”اے فلاں! اتر اور ہمارے لیے ستو ملا۔“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ابھی تو دن ہے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اتر اور ہمارے لیے ستو ملا۔“ تو وہ اترا اور اس نے ستو ملا کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ستو پیا پھر آپ نے اپنے ہاتھ مبارک سے فرمایا: ”جب سورج اس طرف سے غروب ہو جائے اور اس طرف سے رات آجائے تو روزہ رکھنے والے کو افطار کر لینا چاہیے۔“ (اس کا روزہ ختم ہو چکا) [صحيح مسلم/كِتَاب الصِّيَامِ/حدیث: 2559]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة