مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ ، مَرْوَانُ الْفَزَارِيُّ ، أَبُو يَعْفُورٍ ، الْوَلِيدِ بْنِ الْعَيْزَارِ ، أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ الْفَزَارِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَعْفُورٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْعَيْزَارِ ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، " أَيُّ الأَعْمَالِ أَقْرَبُ إِلَى الْجَنَّةِ؟ قَالَ: الصَّلَاةُ عَلَى مَوَاقِيتِهَا، قُلْتُ: وَمَاذَا يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ: بِرُّ الْوَالِدَيْنِ، قُلْتُ: وَمَاذَا يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ: الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابویعفور (عبدالرحمن بن عبید بن نسطانس) نے ولید بن عیزار کے حوالے سے ابوعمرو شیبانی سے حدیث بیان کی اور انہوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے پوچھا: اے اللہ کے نبی! کون سا عمل جنت سے زیادہ قریب (کردیتا) ہے؟ فرمایا: ”نمازیں اپنے اپنے اوقات پر پڑھنا۔“ میں نے پوچھا: اے اللہ کے نبی! اور کیا؟ فرمایا: ”والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا۔“ میں نے پوچھا: اے اللہ کے نبی! اور کیا؟ فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 253]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة