بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 185 — باب: ایمان داروں کا ایمان میں ایک دوسرے پر فضیلت، اور یمن والوں کی ایمان میں ترجیح۔
کتب صحیح مسلم ایمان کے احکام و مسائل باب: ایمان داروں کا ایمان میں ایک دوسرے پر فضیلت، اور یمن والوں کی ایمان میں ترجیح۔ حدیث 185
يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، مَالِكٍ ، أَبِي الزِّنَادِ ، الأَعْرَجِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " رَأْسُ الْكُفْرِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ، وَالْفَخْرُ وَالْخُيَلَاءُ فِي أَهْلِ الْخَيْلِ، وَالإِبِلِ الْفَدَّادِينَ أَهْلِ الْوَبَرِ، وَالسَّكِينَةُ فِي أَهْلِ الْغَنَمِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
وزناد نے اعرج سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کفر کی ریاست مشرق کی طرف ہے۔ فخر و تکبر گھوڑوں اور اونٹوں والوں میں ہے (جو اونچی آواز میں چلانے والے اور اون کے خیموں میں رہنے والے ہیں) اور اطمینان و سکون بکریاں پالنے والوں میں ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 185]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (184) باب پر واپس اگلی حدیث (186) →