بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 1642 — باب: امام کی داہنی طرف کھڑا ہونا مستحب ہے۔
کتب صحیح مسلم مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام باب: امام کی داہنی طرف کھڑا ہونا مستحب ہے۔ حدیث 1642
حدیث نمبر: 1642 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو كُرَيْبٍ ، ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، مِسْعَرٍ ، ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، ابْنِ الْبَرَاءِ ، الْبَرَاءِ
وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ الْبَرَاءِ ، عَنْ الْبَرَاءِ ، قَالَ: " كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَحْبَبْنَا أَنْ نَكُونَ عَنْ يَمِينِهِ، يُقْبِلُ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، قَالَ: فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: رَبِّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ، أَوْ تَجْمَعُ عِبَادَكَ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابن ابی زائدہ نے مسعر سے، انہوں نے ثابت بن عبید سے، انہوں نے حضرت براء رضی اللہ عنہ کے بیٹے (عبید) سے اور انہوں نے حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو پسند کرتے تھے کہ ہم آپ کی دائیں طرف ہوں، آپ ہماری طرف رخ فرمائیں۔ (براء رضی اللہ عنہ نے) کہا: میں نے (ایسے ہی ایک موقع پر) آپ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اے میرے رب! تو جب اپنے بندوں کو اٹھائے گا یا جمع کرے گا اس دن مجھے اپنے عذاب سے بچانا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا/حدیث: 1642]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (1641) باب پر واپس اگلی حدیث (1643) →