قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، أَبُو عَوَانَةَ ، السُّدِّيِّ ، أَنَسًا
وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنِ السُّدِّيِّ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسًا ، كَيْفَ أَنْصَرِفُ إِذَا صَلَّيْتُ عَنْ يَمِينِي أَوْ عَنْ يَسَارِي؟ قَالَ: أَمَّا أَنَا، " فَأَكْثَرُ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْصَرِفُ عَنْ يَمِينِهِ ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابوعوانہ نے (اسماعیل بن عبدالرحمان) سدی سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: جب میں نماز پڑھ لوں تو اپنا رخ کیسے موڑوں، اپنی دائیں طرف یا اپنی بائیں طرف سے؟ انہوں نے کہا: میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو زیادہ تر دائیں طرف سے رخ پھیرتے دیکھا ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا/حدیث: 1640]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة