☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
روزے میں وصال کرنے کی ممانعت کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← افطاری کے وقت اور جن چیزوں سے افطاری کرنا مستحب ہے اُن کے ابواب کا مجموعہ← روزے میں وصال کرنے کی ممانعت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2068 صحیح ابن خزیمہ
عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، سُفْيَانُ ، أَبِي الزِّنَادِ ، الأَعْرَجِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ أَبِي الزِّنَادِ , عَنِ الأَعْرَجِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّكَ وَاصِلُ؟! قَالَ:" إِنِّي لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ , إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وصال کرنے (رات اور دن کا مسلسل روزہ رکھنے) سے بچو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، آپ بھی وصال کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک میں تمہاری طرح نہیں ہوں۔ میں اس حال میں رات گزارتا ہوں کہ میرارب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2068]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1965، 1966، 6851، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1103، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1060، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2068، 2071، 2072، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3575، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4240، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8462، 8463، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7283»
حدیث نمبر: 2069 صحیح ابن خزیمہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، أَبُو سَعِيدٍ ، شُعْبَةَ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ , حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ يَعْنِي مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، عَنْ شُعْبَةَ , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّكَ تُوَاصِلُ. قَالَ:" إِنِّي أَبِيتُ أُطْعَمُ وَأُسْقَى"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”صوم وصال سے اجتناب کرو۔“ صحابہ کرام نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، آپ بھی وصال کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک میں اس حالت میں رات گزارتا ہوں کہ مجھے کھلایا اور پلایا جاتا ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2069]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1961، 7241، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1104، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2069، 2070، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3574، والترمذي فى (جامعه) برقم: 778، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8464، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12432»