☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مساجد میں جھاڑو دینے، تنکے اور چیتھڑے اُٹھانے اور صفائی ستھرائی کرنے کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← مساجد کے فضائل ، ان کی تعمیر اور ان کی تعظیم و تکریم کے متعلق ابواب کا مجموعہ← مساجد میں جھاڑو دینے، تنکے اور چیتھڑے اُٹھانے اور صفائی ستھرائی کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1299 صحیح ابن خزیمہ
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، ثَابِتٌ ، أَبِي رَافِعٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً سَوْدَاءَ كَانَتْ تَقُمُّ الْمَسْجِدَ، فَمَاتَتْ، فَفَقَدَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُ عَنْهَا بَعْدَ أَيَّامٍ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّهَا مَاتَتْ، قَالَ:" فَهَلا آذَنْتُمُونِي"، فَأَتَى قَبْرَهَا فَصَلَّى عَلَيْهَا
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہر یرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک سیاہ رنگ کی عورت مسجد میں جھاڑو دیا کرتی تھی، وہ فوت ہو گئی (اور صحابہ کرام نے اُسے دفن کر دیا) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اُسے گم پایا تو کچھ دنوں کے بعد اُس کے بارے میں پوچھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتایا گیا کہ وہ فوت ہو گئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے مجھے اطلاع کیوں نہ کی؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اُس کی قبر پر تشریف لائے اور اُس کی نماز جنازہ پڑھی۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا/حدیث: 1299]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 458، 460، 1337، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 956، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1299، 1300، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3086، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3203، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1527، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4380، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8754»
حدیث نمبر: 1300 صحیح ابن خزیمہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ الْقَطَوَانِيُّ ، خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ الْقَطَوَانِيُّ ، نَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تَلْتَقِطُ الْخِرَقَ وَالْعِيدَانِ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي الصَّلاةِ عَلَى الْقَبْرِ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت مسجد سے چیتھڑے اور تنکے وغیرہ اُٹھایا کرتی تھی، پھر اس کی قبر پر نماز پڑھنے تک باقی حدیث بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا/حدیث: 1300]
تخریج الحدیث
«اسناده حسن، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 458، 460، 1337، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 956، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1299، 1300، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3086، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3203، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1527، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4380، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8754»