☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ناپسندیدہ بات سننے، بدگمانی، غصہ اور فحش گوئی کا بیان - ذکر خبر کہ انسان پر لازم ہے کہ وہ اپنی نفس کو اس بات سے روکے کہ غصے میں وہ کام کرے جو اللہ جل وعلا کو ناپسند ہو
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: ممنوع و جائز کے احکام و مسائل← ناپسندیدہ بات سننے، بدگمانی، غصہ اور فحش گوئی کا بیان - ذکر خبر کہ انسان پر لازم ہے کہ وہ اپنی نفس کو اس بات سے روکے کہ غصے میں وہ کام کرے جو اللہ جل وعلا کو ناپسند ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 5689 صحیح ابن حبان
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، الأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ ، جَارِيَةُ بْنُ قُدَامَةَ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ بِبَيْتِ الْمَقْدِسِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنِ ابن عَمٍّ لَهُ وَهُوَ جَارِيَةُ بْنُ قُدَامَةَ ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْ لِي قَوْلاً يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهِ، وَأَقْلِلْ لَعَلِّي لا أُغْفِلُهُ، قَالَ: " لا تَغْضَبْ" فَعَادَ لَهُ مِرَارًا، كُلُّ ذَلِكَ يَرْجِعُ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تَغْضَبْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
احنف بن قیس رحمہ اللہ اپنے چچا سیدنا جاریہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے کوئی ایسی بات بیان کیجیے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ مجھے فائدہ دے اور مختصر بات بتائیے گا تاکہ میں اس سے غفلت کا شکار نہ ہو جاؤں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «لَا تَغْضَبْ» ”تم غصہ نہ کرنا۔“ انہوں نے کئی مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہی سوال کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہر مرتبہ انہیں یہی جواب دیتے رہے: ”تم غصہ نہ کرنا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَظْرِ وَالإِبَاحَةِ/حدیث: 5689]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5689، 5690، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6641، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20337، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16210» «رقم طبعة با وزير 5660»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «التعليق» -أيضاً- (3/ 279).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق» -أيضاً- (3/ 279). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5690 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِي ، الأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ ، جَارِيَةَ بْنِ قُدَامَةَ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ الأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ جَارِيَةَ بْنِ قُدَامَةَ ، أَنَّ رَجُلاً قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْ لِي قَوْلاً وَأَقْلِلْ، قال: " لا تَغْضَبْ"، فَأَعَادَ عَلَيْهِ، قَالَ:" لا تَغْضَبْ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تَغْضَبْ"، أَرَادَ بِهِ أَنْ لا تَعْمَلَ عَمَلاً بَعْدَ الْغَضَبِ مِمَّا نَهَيْتُكَ عَنْهُ، لا أَنَّهُ نَهَاهُ عَنِ الْغَضَبِ، إِذِ الْغَضَبُ شَيْءٌ جِبِلَّةٌ فِي الإِنْسَانِ، وَمُحَالٌ أَنْ يُنْهَى الْمَرْءُ عَنْ جِبِلَّتِهِ الَّتِي خُلِقَ عَلَيْهَا، بَلْ وَقَعَ النَّهْيُ فِي هَذَا الْخَبَرِ عَمَّا يَتَوَلَّدُ مِنَ الْغَضَبِ مِمَّا ذَكَرْنَاهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جاریہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک صاحب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: آپ مجھے کوئی بات ارشاد فرمائیں اور مختصر بات عنایت کیجیے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم غصہ نہ کرنا۔“ ان صاحب نے دوبارہ آپ سے یہی سوال کیا تو آپ نے یہی فرمایا: ”تم غصہ نہ کرنا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان: ”تم غصہ نہ کرنا“ اس کے ذریعے آپ کی مراد یہ ہے کہ غصے میں آنے کے بعد تم کوئی ایسا کام نہ کرنا جس سے میں نے منع کیا ہے۔ اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غصہ کرنے سے منع کیا ہے کیونکہ غصہ انسان کی فطرت میں شامل ہے اور یہ بات ناممکن ہے کہ آدمی کو اس کی فطرت میں شامل موجود کسی چیز سے منع کیا جائے، بلکہ یہ ممانعت اس چیز کے بارے میں ہے جو غصے کے نتیجے میں سامنے آتی ہے جس کا ہم نے ذکر کیا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَظْرِ وَالإِبَاحَةِ/حدیث: 5690]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5689، 5690، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6641، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20337، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16210» «رقم طبعة با وزير 5661»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - وهو مكرر الذي قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - وهو مكرر الذي قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null