☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جانور کے قتل (مارنے) کا بیان - ذکر ارادہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کہ تمام کتوں کو مارنے کا حکم دیا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: ممنوع و جائز کے احکام و مسائل← جانور کے قتل (مارنے) کا بیان - ذکر ارادہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کہ تمام کتوں کو مارنے کا حکم دیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 5657 صحیح ابن حبان
أَبُو خَلِيفَةَ ، مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، الْحَسَنِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغَفَّلِ
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغَفَّلِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْلا أَنَّ الْكِلابَ أُمَّةٌ مِنَ الأُمَمِ، لأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا، فَاقْتُلُوا مِنْهَا الأَسْوَدَ الْبَهِيمَ، قَالَ: وَأَيُّمَا قَوْمٍ اتَّخَذُوا كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ حَرْثٍ، أَوْ صَيْدٍ، أَوْ مَاشِيَةٍ، نَقَصَ مِنْ أَجْرِهِمْ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ"، قَالَ: وَكُنَّا نُؤْمَرُ أَنْ نُصَلِّيَ فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ، وَلا نُصَلِّيَ فِي أَعْطَانِ الإِبِلِ، فَإِنَّهَا خُلِقَتْ مِنَ الشَّيَاطِينِ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کتے ایک باقاعدہ قسم کی مخلوق نہ ہوتے تو میں انہیں مار دینے کا حکم دیتا، البتہ تم ان میں سے سیاہ فام کتے کو مار دیا کرو۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو لوگ کوئی ایسا کتا پالتے ہیں جو کھیت کی حفاظت یا شکار یا جانوروں کی حفاظت کے لیے نہ ہو تو ان کے اجر میں سے روزانہ ایک قیراط کم ہوتا ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ ہمیں اس بات کا حکم دیا گیا تھا کہ ہم بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر سکتے ہیں، البتہ ہم اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا نہ کریں کیونکہ ”وہ شیاطین سے پیدا کیے گئے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَظْرِ وَالإِبَاحَةِ/حدیث: 5657]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1702، 5657، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 734، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 816، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 769، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4423، 4424، 4428، 4429، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17062» «رقم طبعة با وزير 5628»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - المصدر نفسه.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح