☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - جب اللہ دنیا مسلمانوں پر کھول دے تو غنائم میں کن باتوں کا استعمال واجب ہوتا ہے اس کی خبر۔
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل← غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - جب اللہ دنیا مسلمانوں پر کھول دے تو غنائم میں کن باتوں کا استعمال واجب ہوتا ہے اس کی خبر۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 4804 صحیح ابن حبان
عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ سَلْمٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عِصَامِ بْنِ يَزِيدَ جَبَّرَ ، أَبِي ، سُفْيَانُ ، سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، ابْنِ مَسْعُودٍ
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ سَلْمٍ الأَصْبَهَانِيُّ بِالرِّيِّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِصَامِ بْنِ يَزِيدَ جَبَّرَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي قُبَّةٍ مِنْ آدَمَ فِيهَا أَرْبَعُونَ رَجُلا، فَقَالَ: " إِنَّكُمْ مَفْتُوحُونَ، وَمَنْصُورُونَ، وَمُصِيبُونَ، فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ الزَّمَانَ مِنْكُمْ، فَلْيَتَّقِ اللَّهَ، وَلْيَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ، وَلْيَنْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ اس وقت چمڑے سے بنے ہوئے خیمے میں تشریف فرما تھے جس میں چالیس افراد موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہیں فتوحات نصیب ہوں گی، تمہاری مدد کی جائے گی، تمہیں (مال و دولت) نصیب ہوگا، تم میں سے جو بھی اس زمانے کو پائے وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے، نیکی کا حکم دیتا رہے اور برائی سے منع کرتا رہے اور جو شخص میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے وہ جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4804]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4804، 5942، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7368، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9742، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5117، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2257، 2659، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 30، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5701، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3769» «رقم طبعة با وزير 4784»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1383).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1383). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null