☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب شہادت کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ شہید کے لیے جنت اس وقت واجب ہوتی ہے جب اس پر کوئی قرض نہ ہو، جیسا کہ امینین محمد و جبریل علیہما السلام نے فرمایا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل← باب شہادت کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ شہید کے لیے جنت اس وقت واجب ہوتی ہے جب اس پر کوئی قرض نہ ہو، جیسا کہ امینین محمد و جبریل علیہما السلام نے فرمایا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 4654 صحیح ابن حبان
عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانَ الطَّائِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، مَالِكٍ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ الأَنْصَارِيِّ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانَ الطَّائِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا مُقْبِلا غَيْرَ مُدْبِرٍ، يُكَفِّرُ اللَّهُ عَنِّي خَطَايَايَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَعَمْ". فَلَمَّا أَدْبَرَ نَادَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ أَمَرَ بِهِ فَنُودِيَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ قُلْتَ؟" فَأَعَادَ قَوْلَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَعَمْ، إِِلا الدِّينَ، كَذَلِكَ قَالَ لِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبداللہ بن ابوقتادہ اپنے والد (سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ کی کیا رائے ہے اگر میں صبر کرتے ہوئے، ثواب کی امید رکھتے ہوئے، (دشمن کا) سامنا کرتے ہوئے، پیٹھ نہ پھیرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جہاد کے دوران قتل ہو جاتا ہوں، تو کیا اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کر دے گا؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں۔“ جب وہ مڑ کر جانے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے بلایا یا اسے بلانے کا حکم دیا، اسے بلایا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم نے کیا کہا تھا؟“ اس نے اپنی بات دوہرا دی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں، البتہ قرض کا حکم مختلف ہے (یعنی اس کا حساب دینا ہو گا)، جبرائیل علیہ السلام نے مجھے اسی طرح بتایا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4654]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1885، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4654، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3156، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1712، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2553، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11074،، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22978، وأخرجه الحميدي فى (مسنده) برقم: 429» «رقم طبعة با وزير 4635»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (5/ 11): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (5/ 11): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين