☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ائمہ کی اطاعت کا بیان - مسلمانوں کی جماعت سے جدا ہونے والے کے لیے موتِ جاہلیت کے ثبوت کا بیان
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل← ائمہ کی اطاعت کا بیان - مسلمانوں کی جماعت سے جدا ہونے والے کے لیے موتِ جاہلیت کے ثبوت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 4578 صحیح ابن حبان
إِِسْمَاعِيلُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ وَرْدَانَ ، عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، اللَّيْثُ ، ابْنِ عَجْلانَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
أَخْبَرَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ وَرْدَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَتَى ابْنَ مُطِيعٍ لَيَالِي الْحَرَّةِ، فَقَالَ: ضَعُوا لأَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ وِسَادَةً، فَقَالَ: إِِنِّي لَمْ آتِ لأَجْلِسَ، إِِنَّمَا جِئْتُ لأُكَلِّمَكَ كَلِمَتَيْنِ سَمِعْتُهُمَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ نَزَعَ يَدًا مِنْ طَاعَةٍ لَمْ تَكُنْ لَهُ حُجَّةٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ مَاتَ مُفَارِقَ الْجَمَاعَةِ، فَإِِنَّهُ يَمُوتُ مَوْتَةَ الْجَاهِلِيَّةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ”حرہ“ کی راتوں میں ابن مطیع کے پاس تشریف لائے تو انہوں نے کہا: ابوعبدالرحمن (یعنی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کے لیے تکیہ لگاؤ، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں یہاں بیٹھنے کے لیے نہیں آیا ہوں، میں تمہارے پاس دو باتیں کرنے کے لیے آیا ہوں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبانی سنی ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص (حاکمِ وقت کی) اطاعت و فرمانبرداری سے ہاتھ کھینچ لے قیامت کے دن اس کے پاس کوئی حجت نہیں ہوگی اور جو شخص (مسلمانوں کی) جماعت سے علیحدہ ہو کر مرے وہ زمانہ جاہلیت کی موت مرتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4578]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1851، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4578، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 259، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16709، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5486» «رقم طبعة با وزير 4559»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «ظلال الجنة» (1075 - 1076).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «ظلال الجنة» (1075 - 1076). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن