☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خلافت و امارت کا بیان - امام کے لیے جائز ہے کہ رعایا کے ساتھ نرمی اور مصلحتاً درگزر کا برتاؤ کرے اگرچہ بعض سے خلافِ حق امور ظاہر ہوں
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل← خلافت و امارت کا بیان - امام کے لیے جائز ہے کہ رعایا کے ساتھ نرمی اور مصلحتاً درگزر کا برتاؤ کرے اگرچہ بعض سے خلافِ حق امور ظاہر ہوں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 4538 صحیح ابن حبان
الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، سُفْيَانُ ، ابْنَ الْمُنْكَدِرِ ، عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الْمُنْكَدِرِ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ ، تَقُولُ:" اسْتَأْذَنَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَقَالَ:" ائْذَنِي لَهُ، فَبِئْسَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ أَوْ بِئْسَ رَجُلُ الْعَشِيرَةِ". فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ أَلانَ لَهُ الْقَوْلَ، فَلَمَّا خَرَجَ قُلْتُ: أَيْ رَسُولَ اللَّهِ، قُلْتَ لَهُ الَّذِي قُلْتَ، فَلَمَّا دَخَلَ أَلَنْتَ لَهُ الْقَوْلَ، قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيْ عَائِشَةُ، إِِنَّ شَرَّ النَّاسِ مَنْزِلَةً عِنْدَ اللَّهِ مَنْ تَرَكَهُ النَّاسُ، أَوْ وَدَعَهُ النَّاسُ اتِّقَاءَ شَرِّهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اندر آنے کی اجازت دے دو، یہ اپنے خاندان کا بہت برا شخص ہے“ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ جب وہ شخص اندر آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے ساتھ نرمی کے ساتھ بات چیت کی، جب وہ چلا گیا تو میں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ نے اس کے بارے میں پہلے تو یہ بات ارشاد فرمائی تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے ساتھ نرمی کے ساتھ بات چیت کی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قدر و منزلت کے اعتبار سے لوگوں میں سب سے برا شخص وہ ہو گا جسے لوگ اس کے شر سے بچنے کے لیے چھوڑ دیں“ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4538]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6032، 6054، 6131، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2591، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4538، 5696، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9995، 9996، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4791، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1996، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 21212، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24740، والحميدي فى (مسنده) برقم: 251» «رقم طبعة با وزير 4521»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري