☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خلافت و امارت کا بیان - اماموں کے لیے اپنی رعایا کے دل موہ لینے کی خاطر زمینیں عطا کرنے کا استحباب۔
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل← خلافت و امارت کا بیان - اماموں کے لیے اپنی رعایا کے دل موہ لینے کی خاطر زمینیں عطا کرنے کا استحباب۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 4499 صحیح ابن حبان
أَبُو خَلِيفَةَ ، قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ الدَّارِمِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ قَيْسٍ الْمَأْرِبِيُّ ، أَبِي ، ثُمَامَةَ بْنِ شَرَاحِيلَ ، سُمَيِّ بْنِ قَيْسٍ ، شُمَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمَدَانِ ، أَبْيَضَ بْنِ حَمَّالٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ الدَّارِمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ قَيْسٍ الْمَأْرِبِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ شَرَاحِيلَ ، عَنْ سُمَيِّ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ شُمَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمَدَانِ ، عَنْ أَبْيَضَ بْنِ حَمَّالٍ ، أَنَّهُ وَفَدَ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَقْطَعَهُ فَأَقْطَعَهُ الْمِلْحَ، فَلَمَّا أَدْبَرَ قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَدْرِي مَا أَقْطَعْتَهُ؟ إِِنَّمَا أَقْطَعْتَهُ الْمَاءَ الْعِدَّ. قَالَ: فَرَجَعَ فِيهِ، وَقَالَ: " سَأَلْتُهُ عَمَّا يُحْمَى مِنَ الأَرَاكِ، فَقَالَ: مَا لَمْ تَبْلُغْهُ أَخْفَافُ الإِِبِلِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابیض بن حمال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ وفد کی شکل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کوئی زمین عطا کرنے کی درخواست کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں ”ملح“ کے مقام والی زمین عطا کر دی، جب وہ واپس چلے گئے تو ایک صاحب نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پتہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے کون سی زمین دی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے ایک ایسی زمین دی ہے جہاں پانی وافر مقدار میں ہے۔“ راوی کہتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ زمین واپس لے لی۔ راوی کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ”اراک“ نامی جگہ میں زمین کی درخواست کی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(یہ اس وقت تک تمہیں دی جاتی ہے) جب تک اونٹوں کے پاؤں وہاں تک نہیں پہنچتے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4499]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4499، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3064، 3066، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1380، 1380 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2475، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11946، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3077، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 33704» «رقم طبعة با وزير 4482»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن لغيره دون جملة: «الخفاف» - «صحيح أبي داود» (2694)، «البيوع».
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن لغيره دون جملة: «الخفاف» - «صحيح أبي داود» (2694)، «البيوع». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
حدیث نمبر: 4500 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي إِِسْرَائِيلَ الْمَرْوَزِيُّ ، أَبُو أُسَامَةَ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: قَالَ حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي إِِسْرَائِيلَ الْمَرْوَزِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَتْ: تَزَوَّجَنِي الزُّبَيْرُ وَمَا لَهُ فِي الأَرْضِ مَالٌ وَلا مَمْلُوكٌ، غَيْرُ نَاضِحٍ، وَغَيْرُ فَرَسِهِ، قَالَتْ: فَكُنْتُ أَعْلِفُ فَرَسَهُ، وَأَكْفِيهِ مُؤْنَتَهُ، وَأَسُوسُهُ وَأَدُقُّ النَّوَى لِنَاضِحِهِ، وَأَعْلِفُهُ، وَأَسْتَقِي الْمَاءَ، وَأَخْرُزُ غَرْبَهُ، قَالَ أَبُو أُسَامَةَ: يَعْنِي الدَّلْوَ وَأَعْجِنُ وَلَمْ أَكُنْ أَحْسِنُ أَخْبِزُ، فَتَخْبِزُ لِي جَارَاتٌ لِي مِنَ الأَنْصَارِ، وَكُنَّ نِسْوَةَ صِدْقٍ، وَكُنْتُ أَنْقُلُ النَّوَى مِنْ أَرْضِ الزُّبَيْرِ الَّتِي أَقْطَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَأْسِي وَهِيَ ثُلُثَا فَرْسَخٍ، قَالَتْ: فَجِئْتُ يَوْمًا وَالنَّوَى عَلَى رَأْسِي، فَلَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَدَعَانِي، ثُمَّ قَالَ:" إِِخْ إِِخْ"، لِيَحْمِلَنِي خَلْفَهُ، قَالَتْ: فَاسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَمْشِيَ مَعَ الرِّجَالِ، وَذَكَرْتُ الزُّبَيْرَ وَغَيْرَتَهُ وَكَانَ أَغْيَرُ النَّاسِ، قَالَ: فَعَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِنِّي قَدِ اسْتَحْيَيْتُ فَمَضَى، فَجِئْتُ الزُّبَيْرَ، فَقُلْتُ: لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَى رَأْسِي النَّوَى، وَمَعَهُ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَأَنَاخَ لأَرْكَبَ مَعَهُ، فَاسْتَحْيَيْتُ وَعَرَفْتُ غَيْرَتَكَ. فَقَالَ: وَاللَّهِ لَحَمْلُكِ النَّوَى كَانَ أَشَدَّ عَلَيَّ مِنْ رُكُوبِكِ مَعَهُ، قَالَتْ: حَتَّى أَرْسَلَ إِِلَيَّ أَبُو بَكْرٍ بَعْدَ ذَلِكَ بِخَادِمٍ، فَكَفَتْنِي سِيَاسَةَ الْفَرَسِ، فَكَأَنَّمَا أَعْتَقَتْنِي .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے میرے ساتھ شادی کی، اس وقت نہ ان کے پاس کوئی زمین تھی نہ کوئی غلام تھا، ان کے پاس صرف ایک اونٹ تھا اور ایک گھوڑا تھا۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: میں ان کے گھوڑے کو چارا کھلایا کرتی تھی اور اس کی دیکھ بھال کیا کرتی تھی، میں ان کے اونٹ کے لیے گٹھلیاں چنا کرتی تھی اور اسے چارا فراہم کیا کرتی تھی اور اسے پانی پلایا کرتی تھی اور اس کے لیے (پانی کا) ڈول تیار کیا کرتی تھی، میں آٹا گوندھ لیتی تھی لیکن مجھ سے روٹی اچھی طرح سے نہیں بنائی جاتی تھی، تو میری انصاری پڑوسنیں مجھے روٹی بنا دیا کرتی تھیں، وہ بڑی مخلص خواتین تھیں۔ میں سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی زمین سے اپنے سر پر گٹھلیاں رکھ کر لایا کرتی تھی، وہ زمین جو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عطا کی تھی اور وہ دو تہائی فرسخ کے فاصلے پر تھی۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: ایک دن میں آ رہی تھی، میرے سر پر گٹھلیاں موجود تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مجھ سے سامنا ہوا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کچھ اصحاب بھی تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا: ” «إِخْ إِخْ» “ (یعنی آپ نے اونٹ کو ٹھہرایا) تاکہ آپ مجھے اپنے پیچھے سوار کر لیں۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: مجھے مردوں کے ساتھ جاتے ہوئے شرم آ گئی، مجھے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ اور ان کے مزاج کی تیزی کا بھی خیال آیا، کیونکہ ان میں غصہ بہت زیادہ تھا۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اندازہ ہو گیا تھا کہ میں شرما رہی ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لے گئے، پھر میں سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور میں نے انہیں بتایا کہ میری نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ملاقات ہوئی تھی، میرے سر پر گٹھلیاں تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ آپ کے کچھ اصحاب بھی تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے اونٹ کو روکا تھا تاکہ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ سوار ہو جاؤں، تو مجھے شرم آ گئی اور مجھے آپ کے مزاج کی تیزی کا بھی خیال آ گیا، تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! تمہارا گٹھلیاں اٹھانا میرے نزدیک تمہارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ سوار ہو جانے سے زیادہ گراں ہے۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: یہاں تک کہ اس کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے خادم بھجوایا جو میری جگہ گھوڑے کی دیکھ بھال کر لیا کرتا تھا، تو انہوں نے گویا مجھے آزاد کروا دیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4500]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3151، 5224، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2182، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4500، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9125، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11922، 14834، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27579، 27614، والطبراني فى(الكبير) برقم: 250» «رقم طبعة با وزير 4483»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (5224)، م (2182).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (5224)، م (2182). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح