☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ہدی (قربانی) کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ جو بدنہ لے جائے اور وہ مرنے والی ہو تو اسے نحر کرے اور اسے آنے جانے والوں کے لیے چھوڑ دے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: حج کے احکام و مسائل← ہدی (قربانی) کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ جو بدنہ لے جائے اور وہ مرنے والی ہو تو اسے نحر کرے اور اسے آنے جانے والوں کے لیے چھوڑ دے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 4023 صحیح ابن حبان
أَبُو يَعْلَى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، نَاجِيَةَ الْخُزَاعِيِّ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ نَاجِيَةَ الْخُزَاعِيِّ وَكَانَ صَاحِبَ بُدْنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ أَصْنَعُ بِمَا عَطِبَ مِنَ الْبُدْنِ؟، قَالَ:" انْحَرْهَا، ثُمَّ أَلْقِ نَعْلَهَا فِي دَمِهَا، ثُمَّ خَلِّ بَيْنَهَا وَبَيْنَ النَّاسِ، فَلْيَأْكُلُوهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ناجیہ خزاعی رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی قربانی کے جانوروں کے نگران تھے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! قربانی کے ان جانوروں میں سے جو جانور تھک جائے (یا ہلاک ہونے لگے) میں اس کے ساتھ کیا کروں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے ذبح کر کے اس کا ہار اس کے خون میں تر کر کے اسے لوگوں کے لیے چھوڑ دو، وہ خود ہی اسے کھا لیں گے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 4023]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2577، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4023، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4123، 6605، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1762، والترمذي فى (جامعه) برقم: 910، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1950، 1951، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3106، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10363، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19246» «رقم طبعة با وزير 4012»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود».
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين