☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محرم کے لیے مباح اور غیر مباح امور کا بیان - اس خبر کا ذکر جو خبریں اور صحیح آثار میں غیر ماہر کو یہ وہم دلاتا ہے کہ یہ صعب بن جثامہ کی ہمارے بیان کردہ خبر کے مخالف ہے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: حج کے احکام و مسائل← محرم کے لیے مباح اور غیر مباح امور کا بیان - اس خبر کا ذکر جو خبریں اور صحیح آثار میں غیر ماہر کو یہ وہم دلاتا ہے کہ یہ صعب بن جثامہ کی ہمارے بیان کردہ خبر کے مخالف ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3972 صحیح ابن حبان
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ ، طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: كُنَّا مَعَ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، فَأُهْدِيَ لَهُ لَحْمُ صَيْدٍ، وَهُمْ مُحْرِمُونَ، وَهُوَ رَاقِدٌ، فَأَبَيْنَا أَنْ نَأْكُلَهُ، حَتَّى إِذَا اسْتَيْقَظَ قُلْنَا: صَيْدٌ أُهْدِيَ لَكَ، فَقَالَ: مَا شَأْنُكُمْ لَمْ تَأْكُلُوا؟، قَالُوا: انْتَظَرْنَا حَتَّى نَنْظُرَ مَا تَقُولُ فِيهِ، قَالَ:" أَكَلْنَا مِثْلَ هَذَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كُلُوا، فَأَكَلُوا، وَأَكَلَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن عثمان تیمی بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، ان کی خدمت میں شکار کا گوشت پیش کیا گیا، وہ لوگ اس وقت احرام باندھے ہوئے تھے اور سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ سو رہے تھے۔ (راوی کہتے ہیں) ہم نے وہ گوشت کھانے سے انکار کر دیا، یہاں تک کہ جب سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ بیدار ہوئے، تو ہم نے بتایا: آپ کو تحفہ دیا گیا تھا۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: پھر کیا وجہ ہے، تم نے اسے کھایا کیوں نہیں؟ لوگوں نے بتایا: ہم یہ انتظار کر رہے تھے تاکہ ہم اس بات کا جائزہ لیں کہ آپ اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں، تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: ہم نے اس طرح کی چیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کھائی تھی، تو تم لوگ بھی کھاؤ۔ (راوی کہتے ہیں) تو لوگوں نے بھی اسے کھا لیا اور سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے بھی اسے کھا لیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 3972]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1197، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2638، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3972، 3973، 5256، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2816، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10020، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1400» «رقم طبعة با وزير 3961»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م (4/ 17).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م (4/ 17). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم