☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تمتع کے حج کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ آدمی کے لیے عمرہ سے حج تک تمتع کا احرام کرنا اور قران و افرد پر ترجیح دینا مستحب ہے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: حج کے احکام و مسائل← تمتع کے حج کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ آدمی کے لیے عمرہ سے حج تک تمتع کا احرام کرنا اور قران و افرد پر ترجیح دینا مستحب ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3922 صحیح ابن حبان
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، حَيْوَةُ ، يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ ، أَبُو عِمْرَانَ ، أُمُّ سَلَمَةَ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَيْوَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَبُو عِمْرَانَ ،، أَنَّهُ حَجَّ مَعَ مَوَالِيهِ، قَالَ: فَأَتَيْتُ أُمَّ سَلَمَةَ، فَقُلْتُ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ إِنِّي لَمْ أَحُجَّ قَطُّ، فَبِأَيِّهِمَا أَبْدَأُ، بِالْحَجِّ أَمْ بِالْعُمْرَةِ؟، فَقَالَتْ: إِنْ شِئْتَ فَاعْتَمِرْ قَبْلَ أَنْ تَحُجَّ، وَإِنْ شِئْتَ بَعْدَ أَنْ تَحُجَّ، فَذَهَبْتُ إِلَى صَفِيَّةَ، فَقَالَتْ لِي مِثْلَ ذَلِكَ، فَرَجَعْتُ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ، فَأَخْبَرْتُهَا بِقَوْلِ صَفِيَّةَ، فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" يَا آلَ مُحَمَّدٍ مَنْ حَجِّ مِنْكُمْ فَلْيُهِلَّ بِعُمْرَةٍ فِي حَجٍّ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوعمران بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے غلاموں کے ہمراہ حج کیا، وہ بیان کرتے ہیں: میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے عرض کی: اے ام المؤمنین! میں نے پہلے حج نہیں کیا، تو اب میں پہلے حج کروں یا عمرہ کروں؟ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اگر تم چاہو، تو حج کرنے سے پہلے عمرہ کر لو اور اگر چاہو، تو حج کرنے کے بعد عمرہ کر لینا، پھر میں سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا۔ انہوں نے بھی مجھ سے یہی بات ارشاد فرمائی، میں واپس سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا۔ انہیں سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے بیان کے بارے میں بتایا، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گھر والو! تم میں سے جو شخص حج کرے وہ حج میں عمرے کا بھی تلبیہ پڑھے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 3922]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3920، 3922، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8877، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27191» «رقم طبعة با وزير 3911»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - وهو مكرر (3909). تنبيه!! رقم (3909) = (3920) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - وهو مكرر (3909). تنبيه!! رقم (3909) = (3920) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح