☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
- اس بات کا بیان کہ حیض والی عورت کو اس وقت رخصت ہے کہ وہ نفر کرے جب کہ اس نے اس سے پہلے طواف کیا ہو، بغیر اس کے کہ اس کا آخری عمل بیت اللہ سے ہو
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: حج کے احکام و مسائل← - اس بات کا بیان کہ حیض والی عورت کو اس وقت رخصت ہے کہ وہ نفر کرے جب کہ اس نے اس سے پہلے طواف کیا ہو، بغیر اس کے کہ اس کا آخری عمل بیت اللہ سے ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3900 صحیح ابن حبان
الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، يَحْيَى الْقَطَّانُ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَرَى صَفِيَّةَ إِلا حَابِسَتَنَا، قَالَ:" مَا شَأْنُهَا؟"، قُلْتُ: حَاضَتْ، قَالَ:" أَمَا كَانَتْ طَافَتْ قَبْلَ ذَلِكَ؟"، قُلْتُ: بَلَى، وَلَكِنَّهَا حَاضَتْ، قَالَ:" فَلا حَبْسَ عَلَيْهَا فَلْتَنْفِرْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میرا خیال ہے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی وجہ سے ہمیں رکنا پڑے گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اسے کیا ہوا ہے؟“ ہم نے عرض کی: انہیں حیض آ گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وہ پہلے طواف نہیں کر چکی ہے؟“ ہم نے عرض کی: جی ہاں، لیکن انہیں حیض آ گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اس کا رکنا ضروری نہیں ہے، وہ روانہ ہو سکتی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 3900]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 294، 305، 316، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1211، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 963، 2604، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3792، 3795، 3834، 3835، 3900، 3902، 3903، 3904، 3905، 3912، 3917، 3918، 3926، 3927، 3928، 3929، 3942، 4005، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1788، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1778، 1779، والترمذي فى (جامعه) برقم: 943، 945، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2963، 2981، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 877، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2626، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6357» «رقم طبعة با وزير 3889»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1748): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1748): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين