☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مقدماتِ حج کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ عورت کے ساتھ حج کرنا، جس پر حج فرض ہو اور اس کا کوئی محرم اس کے علاوہ نہ ہو، نفلی جہاد سے افضل ہے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: حج کے احکام و مسائل← مقدماتِ حج کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ عورت کے ساتھ حج کرنا، جس پر حج فرض ہو اور اس کا کوئی محرم اس کے علاوہ نہ ہو، نفلی جہاد سے افضل ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3756 صحیح ابن حبان
مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودِ بْنِ مُقَاتِلٍ ، عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، سُفْيَانُ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، أَبَا مَعْبَدٍ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودِ بْنِ مُقَاتِلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مَعْبَدٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ، يَخْطُبُ، فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اكْتُتِبْتُ فِي غَزَاةِ كَذَا وَكَذَا، وَخَرَجَتِ امْرَأَتِي حَاجَةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اذْهَبْ فَحِجَّ بِامْرَأَتِكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو منبر پر خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے؛ ایک شخص آپ کے سامنے کھڑا ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میرا نام فلاں فلاں غزوے میں شرکت کے لیے نوٹ کر لیا گیا ہے جبکہ میری بیوی حج کے لیے روانہ ہونا چاہتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم جاؤ اور اپنی بیوی کو حج کرواؤ۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 3756]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1862، 3006، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1341، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2529، 2530، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2731، 3756، 3757، 5589، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9174، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2900، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5496، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1959،والحميدي فى (مسنده) برقم: 473» «رقم طبعة با وزير 3748»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما بعده.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم