☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مدینہ کے فضائل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا نے اپنے صفی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ وہ بقیع کے لوگوں کے لیے دعا کریں
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: حج کے احکام و مسائل← مدینہ کے فضائل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا نے اپنے صفی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ وہ بقیع کے لوگوں کے لیے دعا کریں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3748 صحیح ابن حبان
عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، مَالِكٍ ، عَلْقَمَةَ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ ، أُمِّهِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ ، عَنْ أُمِّهِ أَنَّهَا، قَالَتْ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ ، تَقُولُ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَلَبِسَ ثِيَابَهُ، ثُمَّ خَرَجَ، قَالَتْ: فَأَمَرْتُ بَرِيرَةَ جَارِيَتِي تَتْبَعُهُ، فَتَبِعَتْهُ حَتَّى جَاءَ الْبَقِيعُ، فَوَقَفَ فِي أَدْنَاهُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقِفَ، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَسَبَقَتْهُ بَرِيرَةُ، فَأَخْبَرَتْنِي، فَلَمْ أَذْكُرْ لَهُ شَيْئًا حَتَّى أَصْبَحْتُ، ثُمَّ إِنِّي ذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: " إِنِّي بُعِثْتُ لأَهْلِ الْبَقِيعِ لأُصَلِّيَ عَلَيْهِمْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اٹھے، آپ نے کپڑے پہنے (یعنی چادر اوڑھی) اور باہر تشریف لے گئے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے اپنی کنیز بریرہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے جانے کی ہدایت کی، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بقیع تشریف لائے، وہاں جتنا اللہ کو منظور تھا آپ ٹھہرے رہے۔ پھر آپ واپس تشریف لے گئے، تو بریرہ آپ سے پہلے آ گئی۔ اس نے مجھے بتایا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے کچھ ذکر نہیں کیا، یہاں تک کہ جب صبح ہوئی، تو میں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اہل بقیع کی طرف بھیجا گیا، تاکہ میں ان کے لیے دعائے رحمت کروں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 3748]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 827، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3748، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1800، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2037، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2176، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25251» «رقم طبعة با وزير 3740»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف الإسناد.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف الإسناد. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح