☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نفلی روزوں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا عاشوراء کے روزہ سے ایک سال کے گناہ معاف کرتا ہے اور اپنے فضل سے عرفہ کے روزہ سے دو سال کے گناہ معاف کرتا ہے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: روزے کے احکام و مسائل← نفلی روزوں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا عاشوراء کے روزہ سے ایک سال کے گناہ معاف کرتا ہے اور اپنے فضل سے عرفہ کے روزہ سے دو سال کے گناہ معاف کرتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3631 صحیح ابن حبان
الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، سَعِيدٌ ، قَتَادَةُ ، غَيْلانَ بْنِ جَرِيرٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ ، أَبِي قَتَادَةَ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ غَيْلانَ بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، أَنَّ رَجُلا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ رَجُلا يَصُومُ يَوْمَ عَاشُورَاءَ؟ قَالَ:" ذَاكَ صَوْمُ سَنَةٍ"، قَالَ: أَرَأَيْتَ رَجُلا يَصُومُ يَوْمَ عَرَفَةَ؟ قَالَ:" يُكَفِّرُ السَّنَةَ، وَمَا قَبْلَهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کیا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو عاشورہ کے دن روزہ رکھتا ہے؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ سال بھر (روزہ رکھنے کے برابر ہے)۔“ اس نے دریافت کیا: ”ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو عرفہ کے دن روزہ رکھتا ہے؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک سال کے اور اس سے پہلے کے ایک سال کے گناہوں کو ختم کر دیتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3631]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1162، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2087، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3631، 3632، 3639، 3642، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4201، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2425، والترمذي فى (جامعه) برقم: 749، 752، 767، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1730، 1738، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8467، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22953» «رقم طبعة با وزير 3622»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2096): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2096): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم