☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کفارہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو کھانا کھلانے کا حکم دیا جب وہ غلام آزاد کرنے اور دو ماہ کے مسلسل روزوں سے عاجز ہو گیا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: روزے کے احکام و مسائل← کفارہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو کھانا کھلانے کا حکم دیا جب وہ غلام آزاد کرنے اور دو ماہ کے مسلسل روزوں سے عاجز ہو گیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3529 صحیح ابن حبان
مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلاعِيُّ ، عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، أَبِي ، شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ ، الزُهْرِيِّ ، حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلاعِيُّ ، بِحِمْصَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنِ الزُهْرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلَكَتُ، قَالَ:" وَمَا لَكَ؟" قَالَ: وَقَعْتُ عَلَى امْرَأَتِي وَأَنَا صَائِمٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ تَجِدُ رَقَبَةً تُعْتِقُهَا؟"، قَالَ: لا، قَالَ:" فَهَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تَصُومَ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ؟"، قَالَ: لا، وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" هَلْ تَجِدُ إِطْعَامَ سِتِّينَ مِسْكِينًا؟"، قَالَ: لا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: بَيْنَا نَحْنُ عَلَى ذَلِكَ، أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ، وَالْعَرَقُ: الْمِكْتَلُ، فَقَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ آنِفًا؟ خُذْ هَذَا التَّمْرَ فَتَصَدَّقْ بِهِ"، فَقَالَ الرَّجُلُ: عَلَى أَفْقَرَ مِنْ أَهْلِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاللَّهِ مَا بَيْنَ لا بَتَيْهَا يُرِيدُ الْحَرَّتَيْنِ، أَهْلُ بَيْتٍ أَفْقَرُ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي، قَالَ: فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَدَتْ أَنِيَابُهُ، ثُمَّ قَالَ:" أَطْعِمْهُ أَهْلَكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں ہلاکت کا شکار ہو گیا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا ہو گیا ہے؟“ اس نے جواب دیا: میں نے روزے کے دوران اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کر لی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس آزاد کرنے کے لیے کوئی غلام ہے؟“ اس نے جواب دیا: جی نہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم مسلسل دو ماہ کے روزے رکھ سکتے ہو؟“ اس نے جواب دیا: جی نہیں، اللہ کی قسم! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! (میں روزے نہیں رکھ سکتا)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا سکتے ہو؟“ اس نے جواب دیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! جی نہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ابھی ہم وہاں بیٹھے ہی ہوئے تھے کہ اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک ٹوکرا پیش کیا گیا جس میں کھجوریں تھیں، «الْعَرَقُ» ”ٹوکرے“ کو کہتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”سوال کرنے والا شخص کہاں ہے؟“ (پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا): ”تم اسے لو اور انہیں صدقہ کر دو“، اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا میں اپنے گھر والوں سے زیادہ غریب لوگوں کو صدقہ کروں؟ اللہ کی قسم! پورے شہر میں ہم سے زیادہ غریب اور کوئی نہیں ہے، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسکرا دیے، یہاں تک کہ آپ کے اطراف کے دانت نظر آنے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے تم اپنے گھر والوں کو کھلا دو۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3529]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1936، 1937، 2600، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1111، وابن الجارود فى "المنتقى"، 421، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1943، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3523، 3524، 3525، 3526، 3527، 3529، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2390، والترمذي فى (جامعه) برقم: 724، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1671، 1671 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8136، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2303، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7063» «رقم طبعة با وزير 3521»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق انظر (3515).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق انظر (3515). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح