☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فصل: موت اور اس سے متعلق امور کا بیان، مومن کے لیے موت کے وقت راحت، بشارت، روح کا حال، اس کے عمل اور اس پر ہونے والی تعریف کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جنت اس کے لیے لازم ہوتی ہے جس کی لوگ خیر کی تعریف کریں کیونکہ وہ زمین پر اللہ کے گواہ ہیں
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل← فصل: موت اور اس سے متعلق امور کا بیان، مومن کے لیے موت کے وقت راحت، بشارت، روح کا حال، اس کے عمل اور اس پر ہونے والی تعریف کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جنت اس کے لیے لازم ہوتی ہے جس کی لوگ خیر کی تعریف کریں کیونکہ وہ زمین پر اللہ کے گواہ ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3027 صحیح ابن حبان
أَبُو يَعْلَى ، عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، شُعْبَةُ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: مَاتَ رَجُلٌ، فَمَرُّوا بِجَنَازَتِهِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا شَرًّا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَجَبَتْ"، وَمَرُّوا بِأُخْرَى، فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا خَيْرًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَجَبَتْ" فَسَأَلَهُ عُمَرُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: " أَنْتُمْ شُهُودُ اللَّهِ فِي الأَرْضِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص کا انتقال ہو گیا، لوگ اس کا جنازہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سے گزرے، لوگوں نے اس کی برائی بیان کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”واجب ہو گئی۔“ پھر لوگ ایک دوسرے جنازے کو لے کر گزرے، لوگوں نے اس کی تعریف بیان کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”واجب ہو گئی۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ زمین میں اللہ کے گواہ ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 3027]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1367، 2642، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 949، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3023، 3025، 3027، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1401، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1931، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1058، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1491، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7283، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13034» «رقم طبعة با وزير 3016»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الأحكام» - أيضا -: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الأحكام» - أيضا -: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري