☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خوف یا جنگ کے حالات میں نماز ادا کرنے کا طریقہ اور اس کے احکام - اس بات کا بیان کہ اگر آدمی ہمارے بیان کردہ حالت میں نماز مؤخر کرے تو اسے بعد میں صلوات ہمارے بیان کردہ صلاة الخوف کے طریقے کے علاوہ ادا کرنی چاہئیں
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نماز کے احکام و مسائل← خوف یا جنگ کے حالات میں نماز ادا کرنے کا طریقہ اور اس کے احکام - اس بات کا بیان کہ اگر آدمی ہمارے بیان کردہ حالت میں نماز مؤخر کرے تو اسے بعد میں صلوات ہمارے بیان کردہ صلاة الخوف کے طریقے کے علاوہ ادا کرنی چاہئیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2890 صحیح ابن حبان
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، الْمَقْبُرِيُّ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمَقْبُرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" حُبِسْنَا يَوْمَ الْخَنْدَقِ حَتَّى كَانَ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ فِي الْقِتَالِ، فَلَمَّا كُفِينَا الْقِتَالَ، وَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا: وَكَفَى اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ وَكَانَ اللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزًا سورة الأحزاب آية 25 أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلالا فَأَقَامَ الظُّهْرَ، فَصَلَّى كَمَا كَانَ يُصَلِّيهَا فِي وَقْتِهَا، ثُمَّ أَقَامَ الْعَصْرَ، فَصَلاهَا كَمَا كَانَ يُصَلِّيهَا فِي وَقْتِهَا، ثُمَّ أَقَامَ الْمَغْرِبَ، فَصَلَّى كَمَا كان يُصَلِّيهَا فِي وَقْتِهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن ابوسعید خدری رحمہ اللہ اپنے والد (سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ غزوہ خندق کے موقع پر ہم (لڑائی میں) مصروف رہے، یہاں تک کہ مغرب کے بعد کا وقت ہو گیا، یہ جنگ کے بارے میں حکم نازل ہونے سے پہلے کی بات ہے۔ جب جنگ کے حوالے سے ہماری کفایت ہو گئی (اس سے مراد اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:) ﴿وَكَفَى اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ وَكَانَ اللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزًا﴾ [سورة الأحزاب: 25] ”جنگ میں اللہ تعالیٰ مومنین کے لیے کافی ہے، اللہ تعالیٰ طاقت ور اور غالب ہے۔“ (مغرب ہو جانے کے بعد) نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، انہوں نے ظہر کے لیے اقامت کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ نماز اسی طرح ادا کی جس طرح آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے اس کے وقت میں ادا کرتے تھے، پھر انہوں نے عصر کے لیے اقامت کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ نماز اسی طرح ادا کی جس طرح آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے اس کے وقت میں ادا کرتے تھے، پھر انہوں نے مغرب کے لیے اقامت کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ نماز اسی طرح ادا کی جس طرح آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے وقت میں ادا کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2890]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 996، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2890، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 660، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1922، 6086، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11368» «رقم طبعة با وزير 2879»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (1/ 257)، «التعليق على ابن خزيمة» (974 و 996).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1/ 257)، «التعليق على ابن خزيمة» (974 و 996). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم