☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خوف یا جنگ کے حالات میں نماز ادا کرنے کا طریقہ اور اس کے احکام - اس بات کا بیان کہ ہمارے بیان کردہ لوگوں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ وہ رکعت قضاء نہیں کی جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھی، بلکہ وہ ایک رکعت پر اکتفا کرتے تھے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نماز کے احکام و مسائل← خوف یا جنگ کے حالات میں نماز ادا کرنے کا طریقہ اور اس کے احکام - اس بات کا بیان کہ ہمارے بیان کردہ لوگوں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ وہ رکعت قضاء نہیں کی جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھی، بلکہ وہ ایک رکعت پر اکتفا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2871 صحیح ابن حبان
عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، سُفْيَانُ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الْجَهْمِ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الْجَهْمِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، صَلَّى بِذِي قَرَدٍ، فَصَفَّ النَّاسُ خَلْفَهُ صَفَّيْنِ، صَفٌّ خَلْفَهُ، وَصَفٌّ مُوَازِي الْعَدُوِّ، فَصَلَّى بِالصَّفِّ الَّذِي يَلِيهِ رَكْعَةً، ثُمَّ رَجَعَ هَؤُلاءِ إِلَى مَصَافِّ هَؤُلاءِ، وَجَاءَ هَؤُلاءِ إِلَى مَصَافِّ هَؤُلاءِ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً، وَلَمْ يَقْضُوا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے «ذِی قَرَد» کے مقام پر نماز پڑھائی، لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے دو صفیں بنا لیں، ایک صف آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے رہی اور دوسری صف دشمن کے مدمقابل رہی، جو صف آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قریب تھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے ایک رکعت پڑھائی، پھر یہ لوگ اپنے ساتھیوں کی جگہ پر چلے گئے، وہ لوگ ان لوگوں کی جگہ پر آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں بھی ایک رکعت پڑھائی اور ان لوگوں نے نماز کی قضا نہیں کی (یعنی دوسری رکعت ادا نہیں کی)۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2871]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1344، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2871، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1250، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6112، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1774، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2092» «رقم طبعة با وزير 2860»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1133).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1133). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم