☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جمعہ کی نماز کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ اگر امام منبر سے اتر کر نماز قائم کرنے کا ارادہ کرے تو وہ اپنی رعایا میں سے کسی کی ضرورت پوری کر سکتا ہے پھر نماز قائم کرے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نماز کے احکام و مسائل← جمعہ کی نماز کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ اگر امام منبر سے اتر کر نماز قائم کرنے کا ارادہ کرے تو وہ اپنی رعایا میں سے کسی کی ضرورت پوری کر سکتا ہے پھر نماز قائم کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2805 صحیح ابن حبان
الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، وَشَيْبَانُ ، جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، ثَابِتٍ ، أنَسٍ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، وَشَيْبَانُ ، قَالا: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنِ أنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَنْزِلُ مِنَ الْمِنْبَرِ، فَتُقَامُ الصَّلاةُ، فَيَجِيءُ إِنْسَانٌ، فَيُكَلِّمُهُ فِي حَاجَةٍ، فَيَقُومُ مَعَهُ حَتَّى يَقْضِيَ حَاجَتَهُ، ثُمَّ يَتَقَدَّمُ فَيُصَلِّي" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر سے نیچے اترے، نماز کے لیے اقامت کہی جا چکی تھی، ایک شخص آیا اور اپنے کسی کام کے سلسلے میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بات چیت کرنے لگا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے ساتھ کھڑے رہے یہاں تک کہ اس شخص نے اپنی حاجت مکمل کر لی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آگے بڑھے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز پڑھائی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2805]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1838، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2805، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1074، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1418، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1744، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1120، والترمذي فى (جامعه) برقم: 517، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1117، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5932، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12384» «رقم طبعة با وزير 2794»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح لغيره دون ذكر المنبر - «صحيح أبي داود» (198)، «ضعيف أبي داود» (208).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره دون ذكر المنبر - «صحيح أبي داود» (198)، «ضعيف أبي داود» (208). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح