☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قیام الليل کا بیان - اس بات کا بیان کہ جو شخص ظہر کی دو رکعتوں سے چھوٹ جائے یہاں تک کہ وہ عصر پڑھ لے، اس پر ان کی دوبارہ ادائیگی لازم نہیں، اور یہ صرف مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خاص تھا، نہ کہ ان کی امت کے لیے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نماز کے احکام و مسائل← قیام الليل کا بیان - اس بات کا بیان کہ جو شخص ظہر کی دو رکعتوں سے چھوٹ جائے یہاں تک کہ وہ عصر پڑھ لے، اس پر ان کی دوبارہ ادائیگی لازم نہیں، اور یہ صرف مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خاص تھا، نہ کہ ان کی امت کے لیے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2653 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، الأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ ، ذَكْوَانَ ، أُمِّ سَلَمَةَ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ، ثُمَّ دَخَلَ بَيْتِي فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّيْتَ صَلاةً لَمْ تَكُنْ تُصَلِّيهَا، فَقَالَ: " قَدِمَ عَلَيَّ مَالٌ، فَشَغَلَنِي عَنْ رَكْعَتَيْنِ كُنْتُ أَرْكَعُهُمَا قَبْلَ الْعَصْرِ، فَصَلَّيْتُهُمَا الآنَ"، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَنَقْضِيهِمَا إِذَا فَاتَتْنَا؟ قَالَ:" لا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد میرے ہاں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو رکعات ادا کیں۔ میں نے عرض کی: آج آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ کیسی نماز ادا کی ہے، جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے پہلے ادا نہیں کی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس کچھ مال آیا تھا تو میں مصروفیت کی وجہ سے ان دو رکعات کو عصر سے پہلے ادا نہیں کر سکا جیسے پہلے ادا کرتا تھا، ان دونوں کو میں نے اب ادا کر لیا ہے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! اگر ہم سے یہ رکعات فوت ہو جائیں، تو ہم ان کی قضا کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی نہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2653]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1276، 1277، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1574، 2653، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 578، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4465، 4634، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27158، والحميدي فى (مسنده) برقم: 297» «رقم طبعة با وزير 2644»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «الضعيفة» (946).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «الضعيفة» (946). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح