☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز کے دوران ناپسندیدہ اور ناپسندیدہ نہ ہونے والے اعمال کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ آدمی اس عورت کے سامنے نماز پڑھ سکتا ہے جو اس کے سامنے سو رہی ہو
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نماز کے احکام و مسائل← نماز کے دوران ناپسندیدہ اور ناپسندیدہ نہ ہونے والے اعمال کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ آدمی اس عورت کے سامنے نماز پڑھ سکتا ہے جو اس کے سامنے سو رہی ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2343 صحیح ابن حبان
أَبُو عَرُوبَةَ ، بُنْدَارٌ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: بِئْسَمَا عَدَلْتُمُونَا بِالْكَلْبِ وَالْحِمَارِ، لَقَدْ" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَأَنَا مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ غَمَزَنِي" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: تم نے یہ بہت برا کیا ہے، ہم (خواتین کو) کتوں اور گدھوں کے ساتھ ملا دیا ہے، حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز ادا کر رہے ہوتے تھے اور میں آپ کے سامنے چوڑائی کی سمت میں لیٹی ہوئی ہوتی تھی، جب آپ وتر ادا کرنے کا ارادہ کرتے تھے، تو آپ مجھے ہلا دیتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2343]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 382، 383، 1209، 6276، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 512، وابن الجارود فى "المنتقى"، 188، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 822، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2341، 2342، 2343، 2344، 2345، 2346، 2347، 2348، 2390، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 166، وأبو داود فى (سننه) برقم: 710، 711، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 956، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 621، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24722» «رقم طبعة با وزير 2337»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (706): خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما، بندار لقب لمحمد بن بشار.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (706): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما، بندار لقب لمحمد بن بشار.