☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
امام اور جماعت - جماعت کے بارے میں بیان - عصر اور صبح کی نماز جماعت سے پڑھنے والے کے لیے فرشتوں کی استغفار کا ذکر
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نماز کے احکام و مسائل← امام اور جماعت - جماعت کے بارے میں بیان - عصر اور صبح کی نماز جماعت سے پڑھنے والے کے لیے فرشتوں کی استغفار کا ذکر
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2061 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، جَرِيرٌ ، الأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَتَعَاقَبُونَ فِيكُمْ، إِذَا كَانَتْ صَلاةُ الْفَجْرِ نَزَلَتْ مَلائِكَةُ النَّهَارِ، فَشَهِدَتْ مَعَكُمُ الصَّلاةَ جَمِيعًا، وَصَعِدَتْ مَلائِكَةُ اللَّيْلِ، وَمَكَثَتْ مَعَكُمْ مَلائِكَةُ النَّهَارِ، فَيَسْأَلُهُمْ رَبُّهُمْ وَهُوَ أَعْلَمُ: مَا تَرَكْتُمْ عِبَادِي يَصْنَعُونَ؟ فَيَقُولُونَ: جِئْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ وَتَرَكْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ. فَإِذَا كَانَ صَلاةُ الْعَصْرِ نَزَلَتْ مَلائِكَةُ اللَّيْلِ، فَشَهِدُوا مَعَكُمُ الصَّلاةَ جَمِيعًا، ثُمَّ صَعِدَتْ مَلائِكَةُ النَّهَارِ، وَمَكَثَتْ مَعَكُمْ مَلائِكَةُ اللَّيْلِ"، قَالَ:" فَيَسْأَلُهُمْ رَبُّهُمْ وَهُوَ أَعْلَمُ بِهِمْ، فَيَقُولُ: مَا تَرَكْتُمْ عِبَادِي يَصْنَعُونَ؟" قَالَ:" فَيَقُولُونَ: جِئْنَا وَهُمْ يُصَلُّونَ وَتَرَكْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ". قَالَ:" فَحَسِبْتُ أَنَّهُمْ يَقُولُونَ: فَاغْفِرْ لَهُمْ يَوْمَ الدِّينِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”فرشتے تمہارے درمیان آتے جاتے ہیں۔ فجر کی نماز ہوتی ہے، تو دن کے فرشتے نیچے اترتے ہیں، (رات اور دن کے) سارے فرشتے تمہارے ساتھ اس نماز میں شریک ہوتے ہیں۔ پھر رات کے فرشتے اوپر چلے جاتے ہیں اور دن کے فرشتے تمہارے ساتھ رک جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان فرشتوں سے دریافت کرتا ہے حالانکہ وہ زیادہ علم رکھتا ہے: ”تم نے میرے بندوں کو کیا کرتے ہوئے چھوڑا ہے؟“ وہ عرض کرتے ہیں: ”جب ہم ان کے پاس گئے تھے، تو وہ نماز ادا کر رہے تھے اور جب ہم انہیں چھوڑ کر آئے، تو بھی وہ نماز ادا کر رہے تھے۔“ پھر جب عصر کی نماز ہوتی ہے، تو رات کے فرشتے نیچے اتر جاتے ہیں اور وہ دن اور رات کے سارے فرشتے تمہارے ساتھ نماز میں شریک ہوتے ہیں، پھر دن کے فرشتے اوپر چلے جاتے ہیں اور رات کے فرشتے تمہارے ساتھ ٹھہر جاتے ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: ”ان کا پروردگار ان سے دریافت کرتا ہے حالانکہ وہ ان سے زیادہ علم رکھتا ہے، وہ فرماتا ہے: ”تم نے میرے بندوں کو کیا کرتے ہوئے چھوڑا ہے؟“ وہ فرشتے عرض کرتے ہیں: ”جب ہم ان کے پاس گئے تھے، تو وہ نماز ادا کر رہے تھے اور جب ہم انہیں چھوڑ کر آئے، تو بھی وہ نماز ادا کر رہے تھے۔“”راوی بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے (روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں) ”وہ فرشتے عرض کرتے ہیں: ”تو قیامت کے دن ان لوگوں کی مغفرت کر دینا۔“” [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2061]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 555، 3223، 7429، 7486، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 632، ومالك فى (الموطأ) برقم: 590، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 321، 322، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1736، 1737، 2061، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 484، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 459، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7608» «رقم طبعة با وزير 2058»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مضى (1733). تنبيه!! رقم (1733) = (1736) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (1733). تنبيه!! رقم (1733) = (1736) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.