☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز میں قنوت پڑھنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا تسبیح، تحمید اور تکبیر سے بندے کے گناہ معاف کرتا ہے اگر وہ انہیں نماز کے بعد معلوم تعداد کے ساتھ کہے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نماز کے احکام و مسائل← نماز میں قنوت پڑھنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا تسبیح، تحمید اور تکبیر سے بندے کے گناہ معاف کرتا ہے اگر وہ انہیں نماز کے بعد معلوم تعداد کے ساتھ کہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2013 صحیح ابن حبان
مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلاعِيُّ ، عِمْرَانُ بْنُ بَكَّارٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى ، يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ ، مَالِكٌ ، أَبِي عُبَيْدٍ ، عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلاعِيُّ ، بِحِمْصَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ بَكَّارٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى ، قَالا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ ، حَاجِبِ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ سَبَّحَ اللَّهَ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ دُبُرَ صَلاتِهِ، وَحَمِدَهُ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ، وَكَبَّرَهُ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ، وَخَتَمَ الْمِائَةَ بِلا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ وَلَوْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: رَفَعَهُ يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ، عَنْ مَالِكٍ وَحْدَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص نماز کے بعد تیس مرتبہ «سُبْحَانَ اللّٰهِ»، تیس مرتبہ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» اور تیس مرتبہ «اللّٰهُ أَكْبَرُ» پڑھتا ہے اور یہ (درج ذیل) کلمہ پڑھ کر پورا ایک سو کر لیتا ہے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔ بادشاہی اسی کے لیے مخصوص ہے، حمد اسی کے لیے مخصوص ہے، وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے“، تو اس شخص کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ جتنے ہوں۔“ امام ابوحاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: امام مالک رحمہ اللہ کے حوالے سے صرف یحییٰ بن صالح نے یہ روایت ”مرفوع حدیث“ کے طور پر نقل کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2013]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 597، ومالك فى (الموطأ) برقم: 714، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 750، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2013، 2016، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3075، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8956» «رقم طبعة با وزير 2010»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1348): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1348): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح