☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان اوقات کا بیان جن میں (نماز پڑھنے سے) منع کیا گیا ہے - اس خبر کا ذکر جو علم کی صنعت میں مہارت نہ رکھنے والے کو یہ وہم دلاتی ہے کہ فوت شدہ نماز سورج کے طلوع ہونے پر جب تک روشن نہ ہو، ادا نہیں کی جاتی
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نماز کے احکام و مسائل← ان اوقات کا بیان جن میں (نماز پڑھنے سے) منع کیا گیا ہے - اس خبر کا ذکر جو علم کی صنعت میں مہارت نہ رکھنے والے کو یہ وہم دلاتی ہے کہ فوت شدہ نماز سورج کے طلوع ہونے پر جب تک روشن نہ ہو، ادا نہیں کی جاتی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1579 صحیح ابن حبان
عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، ابْنُ فُضَيْلٍ ، حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: لَوْ عَرَّسْتَ بِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَخَافُ أَنْ تَنَامُوا عَنِ الصَّلاةِ"، فَقَالَ بِلالٌ: أَنَا أُوقِظُكُمْ، فَاسْتَنَدَ إِلَى رَاحِلَتِهِ، وَاسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ طَلَعَ حَاجِبُ الشَّمْسِ، فَقَالَ:" يَا بِلالُ، أَيْنَ مَا قُلْتَ؟"، قَالَ: أُلْقِيَتْ عَلَيَّ نَوْمَةٌ مَا نِمْتُ مِثْلَهَا قَطُّ، قَالَ:" قُمْ فَأَذِّنِ النَّاسَ بِالصَّلاةِ"، فَلَمْا طَلَعَتِ الشَّمْسُ وَابْيَضَّتْ، قَامَ فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد (ابوقتادہ رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ لوگوں میں سے کسی نے کہا: یا رسول اللہ! اگر آپ ہمیں پڑاؤ کی اجازت دیں (تو مہربانی ہو گی)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے یہ اندیشہ ہے، تم لوگ نماز کے وقت سوئے رہ جاؤ گے۔“ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں آپ لوگوں کو بیدار کر دوں گا، پھر وہ اپنی سواری کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھ گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت بیدار ہوئے جب سورج کا کنارہ نکل چکا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے بلال! تم نے جو کہا تھا وہ کہاں گیا؟“ انہوں نے عرض کی: مجھ پر بھی نیند طاری ہو گئی تھی، اور یہ ایسی نیند تھی کہ اس طرح کی نیند مجھے کبھی نہیں آئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اٹھو اور لوگوں کے درمیان نماز کا اعلان کرو۔“ جب سورج نکل آیا، روشن ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان لوگوں کو نماز پڑھائی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1579]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 595، 7471، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 681، وابن الجارود فى "المنتقى"، 171، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 409، 410، 989، 990، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1460، 1579، 2649، 5338، 6901، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 614، وأبو داود فى (سننه) برقم: 437، والترمذي فى (جامعه) برقم: 177، 1894، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2181، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 698، 3434، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1442، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22982» «رقم طبعة با وزير 1577»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (465 و 466): خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح، إبراهيم بن سعيد الجوهري: ثقة، حافظ، تكلم فيه بلا حجة، وهو من رجال مسلم، وباقي السند رجاله رجال الشيخين.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (465 و 466): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، إبراهيم بن سعيد الجوهري: ثقة، حافظ، تكلم فيه بلا حجة، وهو من رجال م