☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نجاست کو پاک کرنے کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اعرابی کو، جسے ہم نے بیان کیا، مسجد میں پیشاب کرنے سے منع کیا اس کے بعد کہ اس نے ہمارے بیان کردہ عمل کیا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: طہارت کے احکام و مسائل← نجاست کو پاک کرنے کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اعرابی کو، جسے ہم نے بیان کیا، مسجد میں پیشاب کرنے سے منع کیا اس کے بعد کہ اس نے ہمارے بیان کردہ عمل کیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1402 صحیح ابن حبان
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، عَبْدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَالْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، أَبُو سَلَمْةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَالْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، قَالا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمْةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَلَمْحَمَّدٍ، وَلا تَغْفِرْ لأَحَدٍ مَعَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدِ احْتَظَرْتَ وَاسِعًا" . ثُمَّ تَنَحَّى الأَعْرَابِيُّ، فَبَالَ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ الأَعْرَابِيُّ بَعْدَ أَنْ فَقِهَ فِي الإِسْلامِ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ:" إِنَّ هَذَا الْمَسْجِدَ إِنَّمَا هُوَ لِذِكْرِ اللَّهِ وَالصَّلاةِ، وَلا يُبَالُ فِيهِ"، ثُمَّ دَعَا بِسَجْلٍ مِنْ مَاءٍ فَأَفْرَغَهُ عَلَيْهِ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی مسجد میں داخل ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت مسجد میں تشریف فرما تھے۔ اس دیہاتی نے کہا: اے اللہ! تو میری اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مغفرت کر دے اور ہمارے ساتھ کسی اور کی مغفرت نہ کرنا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے ایک کھلی چیز کو تنگ کر دیا ہے“، پھر وہ دیہاتی ایک طرف ہٹا اور مسجد کے ایک کونے میں پیشاب کرنے لگا، بعد میں جب اس دیہاتی کو اسلامی تعلیمات کا علم حاصل ہو گیا، تو اس نے یہ کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے یہ فرمایا تھا: ”یہ مساجد اللہ کا ذکر کرنے اور نماز ادا کرنے کے لیے ہیں، ان میں پیشاب نہ کیا جائے“، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پانی کا ایک ڈول منگوا کر اس کے پیشاب پر بہا دیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1402]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 220، 6010، 6128، وابن الجارود فى "المنتقى"، 158، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 297، 298، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 985، 987، 1399، 1400، 1402، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 56، وأبو داود فى (سننه) برقم: 380، 882، والترمذي فى (جامعه) برقم: 147، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 529، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7375» «رقم طبعة با وزير 1399»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - «صحيح أبي داود» (406).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن من أجل محمد بن عمرو.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «صحيح أبي داود» (406). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن من أجل محمد بن عمرو.