☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مردار کے چمڑے کے احکام کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مردار کی کھال سے نفع اٹھانے کی اجازت دی جو ہم نے ذکر کی
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: طہارت کے احکام و مسائل← مردار کے چمڑے کے احکام کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مردار کی کھال سے نفع اٹھانے کی اجازت دی جو ہم نے ذکر کی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1281 صحیح ابن حبان
أَبُو يَعْلَى ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، أَبُو عَوَانَةَ ، سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَاتَتْ شَاةٌ لِسَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ، فَقَالَتْ: يَا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَاتَتْ فُلانَةٌ، يَعْنِي الشَّاةَ، قَالَ: " فَهَلا أَخَذْتُمْ مَسْكَهَا؟"، قَالَتْ: فَنَأْخُذُ مَسْكَ شَاةٍ مَاتَتْ!، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا قَالَ: قُلْ لا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا سورة الأنعام آية 145 إِلَى آخِرِ الآيَةِ، لا بَأْسَ أَنْ تَدْبُغُوهُ فَتَنْتَفِعُوا بِهِ" ، قَالَ:" فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهَا، فَسَلَخَتْ مَسْكَهَا، فَاتَّخَذَتْ مِنْهَا قِرْبَةً حَتَّى تَحَرَّقَتْ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کی بکری مر گئی۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں (یعنی بکری) مر گئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کی کھال کیوں نہیں حاصل کر لیتیں؟“ انہوں نے عرض کی: کیا ہم ایک ایسی بکری کی کھال حاصل کریں جو مر گئی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ﴿قُل لَّا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا﴾ [سورة الأنعام: 145] ”تم یہ فرما دو! جو چیز میری طرف وحی کی گئی ہے میں اس میں کوئی چیز حرام نہیں پاتا۔“ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:) ”اس میں کوئی حرج نہیں ہے، تم اس کی دباغت کر کے نفع حاصل کر لو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ہم نے اسے اس خاتون کی طرف بھجوایا تو انہوں نے اس کی کھال کی دباغت کی اور اس سے مشکیزہ بنا لیا یہاں تک کہ وہ جل گیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1281]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1281، 5414، 5415، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3084» «رقم طبعة با وزير 1278»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده كسابقه.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده كسابقه.