☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
غسل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ حائضہ عورت کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنے غسل میں سدر استعمال کرے اور اس کے بعد فرصہ استعمال کرے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: طہارت کے احکام و مسائل← غسل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ حائضہ عورت کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنے غسل میں سدر استعمال کرے اور اس کے بعد فرصہ استعمال کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1199 صحیح ابن حبان
ابْنُ خُزَيْمَةَ ، عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، سُفْيَانُ ، مَنْصُورُ بْنُ صَفِيَّةَ ، أُمِّهِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي مَنْصُورُ بْنُ صَفِيَّةَ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَتْهُ عَنْ غُسْلِ الْحَيْضِ، فَأَمَرَهَا أَنْ تَغْتَسِلَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَتَأْخُذُ فِرْصَةً فَتَوَضَّأَ بِهَا، وَتَطْهُرَ بِهَا، قَالَتْ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ قَالَ:" تَطَهَّرِي بِهَا". قَالَتْ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ فَاسْتَتَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ، وَقَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ! اطَّهَّرِي بِهَا". قَالَتْ عَائِشَةُ: فَاجْتَذَبْتُ الْمَرْأَةَ، وَقُلْتُ: تَتْبَعِينَ بِهَا أَثَرَ الدَّمِ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے غسلِ حیض کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے یہ ہدایت کی: ”پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے غسل کرے، پھر وہ روئی لے کر اس کے ذریعے پاکیزگی حاصل کرے“ اس نے عرض کی: میں کیسے پاکیزگی حاصل کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس کے ذریعے پاکیزگی حاصل کرو۔“ اس نے عرض کی: میں اس کے ذریعے کیسے پاکیزگی حاصل کروں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک چہرے پر رکھ لیا اور فرمایا: ” «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”سبحان اللہ“ تم اس کے ذریعے پاکیزگی حاصل کرو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے اس عورت کو اپنی طرف کھینچا اور میں نے اسے بتایا کہ تم اس کے ذریعے خون کے نشانات صاف کرو۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1199]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 314، 315، 7357، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 332، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 248، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1199، 1200، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 251، وأبو داود فى (سننه) برقم: 314، 4100، والدارمي فى (مسنده) برقم: 800، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 642،وأحمد فى (مسنده) برقم: 25546» «رقم طبعة با وزير 1196»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (331): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح، على شرط مسلم.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (331): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، على شرط مسلم.