☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
غسل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ اکسال سے غسل ترک کرنا اسلام کے ابتدائی دور میں تھا، پھر اس سے غسل کا حکم دیا گیا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: طہارت کے احکام و مسائل← غسل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ اکسال سے غسل ترک کرنا اسلام کے ابتدائی دور میں تھا، پھر اس سے غسل کا حکم دیا گیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1179 صحیح ابن حبان
الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ الْجَمَّالُ ، مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدِ بْنِ مُطَرِّفٍ أَبِي غَسَّانَ ، أَبِي حَازِمٍ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أُبَيٌّ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ الْجَمَّالُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُطَرِّفٍ أَبِي غَسَّانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أُبَيٌّ ، أَنَّ الْفُتْيَا الَّتِي كَانُوا يُفْتُونَ أَنَّ الْمَاءَ مِنَ الْمَاءِ، كَانَ رُخْصَةً رَخَّصَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي أَوَّلِ الزَّمَانِ، أَوْ بَدْءِ الإِسْلامِ، ثُمَّ أَمَرَ بِالاغْتِسَالِ بَعْدُ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ أَدَّى نَسْخَ هَذَا الْفِعْلِ عَلَى مَا أَخْبَرَ سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ عَنْهُ، ثُمَّ نَسِيَهُ، وَأَفْتَى بِالْفِعْلِ الأَوَّلِ الَّذِي هُوَ مَنْسُوخٌ، عَلَى مَا أَخْبَرَ عَنْهُ زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ الْجُهَنِيُّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ لوگ جو یہ مسئلہ بیان کرتے ہیں: «الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ» ”پانی کے نتیجے میں پانی (یعنی منی کے خروج کی صورت میں ہی) غسل لازم ہوتا ہے“، تو یہ ایک رخصت تھی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ابتدائی زمانے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اسلام کی ابتدا میں عطا کی تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے بعد غسل کرنے کا حکم دیا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس بات کا امکان موجود ہے کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے اس فعل کے منسوخ ہونے کا پہلے ذکر کیا ہو، جیسا کہ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے ان کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے، پھر وہ اس بات کو بھول گئے ہوں اور انہوں نے یہ فتویٰ دیا ہو کہ اس فعل کے حوالے سے جو پہلا حکم تھا اسے منسوخ کر دیا گیا، جیسا کہ زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نے ان کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1179]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 99، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 225، 226، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1173، 1179، وأبو داود فى (سننه) برقم: 214، 215، والترمذي فى (جامعه) برقم: 110، 111،وابن ماجه فى (سننه) برقم: 609، والدارقطني فى (سننه) برقم: 456، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21487» «رقم طبعة با وزير 1176»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (209).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (209). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح