☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ مذی کے لیے ذکر دھونا کافی نہیں ہوتا کہ اس سے نماز ادا ہو، بغیر وضو کے، اور یہ کہ وضو کپڑے پر چھینٹے مارنے کے بدلے کافی ہے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: طہارت کے احکام و مسائل← وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ مذی کے لیے ذکر دھونا کافی نہیں ہوتا کہ اس سے نماز ادا ہو، بغیر وضو کے، اور یہ کہ وضو کپڑے پر چھینٹے مارنے کے بدلے کافی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1103 صحیح ابن حبان
أَبُو يَعْلَى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، أَبِيهِ ، سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، قَالَ: كُنْتُ أَلْقَى مِنَ الْمَذْيِ شِدَّةً، فَكُنْتُ أُكْثِرُ الاغْتِسَالَ مِنْهُ، فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ:" إِنَّمَا يُجْزِئُكَ مِنْهُ الْوُضُوءُ". فَقُلْتُ: فَكَيْفَ بِمَا يُصِيبُ ثَوْبِي مِنْهُ؟ قَالَ:" يَكْفِيكَ أَنْ تَأْخُذَ كَفًّا مِنْ مَاءٍ فَتَنْضَحَ بِهَا مِنْ ثَوْبِكَ حَيْثُ تَرَى أَنَّهُ أَصَابَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے مذی کی وجہ سے مشقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور میں اس کی وجہ سے بکثرت غسل کیا کرتا تھا۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے لیے اس کی وجہ سے وضو کر لینا ہی کافی ہے۔“ میں نے عرض کی: اگر یہ میرے کپڑے پر لگ جائے تو پھر کیا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ تم ایک چلو میں پانی لو اور اسے اپنے کپڑے پر اس جگہ چھڑک لو جہاں تمہیں نظر آ رہا ہے کہ یہ لگی ہوئی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1103]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 291، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1103، وأبو داود فى (سننه) برقم: 210، والترمذي فى (جامعه) برقم: 115، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 506، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4194، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16220» «رقم طبعة با وزير 1100»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «صحيح أبي داود» (205).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي، فقد صرح ابن إسحاق بالتحديث.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح أبي داود» (205). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي، فقد صرح ابن إسحاق بالتحديث.