☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دوستی اور بیٹھک (ہم نشینی) کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ صالحین سے محبت رکھنے والا، اگرچہ وہ ان کے اعمال میں پیچھے رہ جائے، جنت میں ان کے ساتھ ہونے کی وجہ سے بلند مقام پائے گا
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نیکی و احسان کے احکام و مسائل← دوستی اور بیٹھک (ہم نشینی) کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ صالحین سے محبت رکھنے والا، اگرچہ وہ ان کے اعمال میں پیچھے رہ جائے، جنت میں ان کے ساتھ ہونے کی وجہ سے بلند مقام پائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 556 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، شَيْبَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، حُمَيْدُ بْنُ هِلالٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، أَبِي ذَرٍّ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ هِلالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ الرَّجُلُ يُحِبُّ الْقَوْمَ وَلا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَعْمَلَ كَعَمَلِهِمْ؟ قَالَ: " إِنَّكَ يَا أَبَا ذَرٍّ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ"، قَالَ: فَإِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ:" أَنْتَ يَا أَبَا ذَرٍّ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایک شخص کسی قوم سے محبت رکھتا ہے، لیکن وہ ان کے عمل کی طرح عمل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوذر! تم اس کے ساتھ ہو گے، جس سے تم محبت رکھتے ہو۔“ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! تم جس سے محبت رکھتے ہو، تم اس کے ساتھ ہو گے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ البِرِّ وَالإِحْسَانِ/حدیث: 556]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 556، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5126، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2829، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21775، 21863، والبزار فى (مسنده) برقم: 3950، 3951، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 8041» «رقم طبعة با وزير 557»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «التعليق الرغيب» (4/ 50).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (4/ 50). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.