☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 4885
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 4885
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، وَكِيعٌ ، الأَعْمَشُ ، أَبِي الضُّحَى ، مَسْرُوقٍ ، خَبَّابٍ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ خَبَّابٍ ، قَالَ: " كُنْتُ رَجُلا قَيْنًا، وَكَانَ لِي عَلَى الْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ دَيْنٌ، فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ، فَقَالَ لِي: لا أَقْضِيكَ حَتَّى تَكْفُرَ بِمُحَمَّدٍ، قَالَ: قُلْتُ: لَنْ أَكْفُرَ بِهِ حَتَّى تَمُوتَ، ثُمَّ تُبْعَثَ، قَالَ: وَإِنِّي لَمَبْعُوثٌ بَعْدَ الْمَوْتِ سَوْفَ أَقْضِيكَ إِذَا رَجَعْتَ إِلَيَّ مَالِي وَوَلَدِي، قَالَ: فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ: أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لأُوتَيَنَّ مَالا وَوَلَدًا سورة مريم آية 77" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک سنار تھا، میں نے عاص بن وائل سے کچھ قرض لینا تھا، میں اس کے پاس آیا اور اس سے قرض کا تقاضا کیا، اس نے مجھ سے کہا: میں اس وقت تک تمہارا قرض ادا نہیں کروں گا جب تک تم سیدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا انکار نہیں کر دیتے، سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ان کا اس وقت تک انکار نہیں کروں گا جب تک تم مر نہیں جاتے اور دوبارہ زندہ نہیں ہوتے، اس نے کہا: اگر مجھے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیا جائے گا تو میں تمہارا قرض ادا کر دوں گا کیونکہ اس وقت میرا مال اور میری اولاد مجھے دوبارہ واپس مل جائیں گے، راوی بیان کرتے ہیں کہ اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ﴿أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا﴾ [سورة مريم: 77] ”کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جو ہماری آیات کا انکار کرتا ہے اور یہ کہتا ہے: مجھے مال اور اولاد ضرور دیے جائیں گے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4885]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2091، 2275، 2425، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2795، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4885، 5010، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11260، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3162، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11400، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21453» «رقم طبعة با وزير 4865»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
← Previous Hadith (4884) Back to Bab Next Hadith → (4886)