☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

صحیح ابن حبان

حدیث نمبر: 1885
کتب← صحیح ابن حبان← ابواب← باب← حدیث نمبر 1885
حدیث نمبر: 1885 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو يَعْلَى ، أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، ثَابِتٍ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، قَالَ: قَالَ لَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ: إِنِّي لا آلُو أَنْ أُصَلِّيَ بِكُمْ كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِنَا، قَالَ ثَابِتٌ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَصْنَعُ شَيْئًا لا أَرَاكُمْ تَصْنَعُونَهُ،" كَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ قَامَ حَتَّى يَقُولَ الْقَائِلُ: لَقَدْ نَسِيَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ الأُولَى، قَعَدَ حَتَّى يَقُولَ الْقَائِلُ: لَقَدْ نَسِيَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ثابت بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ہم سے فرمایا: ”میں اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں کروں گا، میں تمہیں اسی طرح نماز پڑھاؤں جس طرح میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ہمیں نماز پڑھاتے ہوئے دیکھا ہے“۔ ثابت بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے، وہ کچھ ایسا کیا کرتے تھے جو میں تمہیں کرتے ہوئے نہیں دیکھتا؛ جب وہ رکوع سے سر اٹھانے کے بعد کھڑے ہوتے تھے، تو کہنے والا یہ کہہ سکتا تھا کہ شاید یہ (سجدے میں جانا) بھول گئے ہیں، اور جب وہ پہلے سجدے سے سر اٹھا کر بیٹھتے تھے، تو کہنے والا یہ کہہ سکتا تھا کہ یہ (دوسرے سجدے میں جانا) بھول گئے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1885]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 800، 821، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 472، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 609، 682، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1885، 1902، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12849» «رقم طبعة با وزير 1882»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (799): م، ق الشطر الثاني منه.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما، أبو الربيع الزهراني: هو سليمان بن داود العتكي.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (799): م، ق الشطر الثاني منه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما، أبو الربيع الزهراني: هو سليمان بن داود الع
پچھلی حدیث → (1884) باب پر واپس ← اگلی حدیث (1886)