بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح بخاری

حدیث نمبر: 5880 — باب: عورتوں کے لیے (سونے کی) انگوٹھی پہننا جائز ہے۔
کتب صحیح بخاری کتاب: لباس کے بیان میں باب: عورتوں کے لیے (سونے کی) انگوٹھی پہننا جائز ہے۔ حدیث 5880

Q5880 حوالہ جات (References)

وَكَانَ عَلَى عَائِشَةَ خَوَاتِيمُ ذَهَبٍ.
‏‏‏‏ اور عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس سونے کی انگوٹھیاں تھیں۔ [صحيح البخاري/كِتَاب اللِّبَاسِ/حدیث: Q5880]
حدیث نمبر: 5880 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" فَصَلَّى قَبْلَ الْخُطْبَةِ" قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ، وَزَادَ ابْنُ وَهْبٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ،" فَأَتَى النِّسَاءَ فَجَعَلْنَ يُلْقِينَ الْفَتَخَ وَالْخَوَاتِيمَ فِي ثَوْبِ بِلَالٍ".
ترجمہ: مولانا داود راز
ہم سے ابوعاصم نبیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو ابن جریج نے خبر دی، انہوں نے کہا ہم کو حسن بن مسلم نے خبر دی، انہیں طاؤس نے اور انہیں ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ میں عیدالفطر کی نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ موجود تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی اور ابن وہب نے جریج سے یہ لفظ بڑھائے کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عورتوں کے مجمع کی طرف گئے (اور صدقہ کی ترغیب دلائی) تو عورتیں بلال رضی اللہ عنہ کے کپڑے میں چھلے دار انگوٹھیاں ڈالنے لگیں۔ [صحيح البخاري/كِتَاب اللِّبَاسِ/حدیث: 5880]
تخریج الحدیث
«أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
← پچھلی حدیث (5879) باب پر واپس اگلی حدیث (5881) →